قلات : جمعیت علما ء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری مولانا عبدالستار آزادی رکن مرکزی مجلس شوریٰ و جنرل سیکرٹری ضلع قلات میر مبارک خان محمد حسنی رکن مرکزی شوریٰ سید عبدالرحمن شاہ صوبائی شوریٰ مفتی محمد ناصر و رکن ضلعی شوریٰ حافظ بھاول خان حافظ حفیظ الرحمن عمرانی رئیس عبدالحکیم زہری و دیگر نے مولانا امیر زمان کے بیان جو اتحاد جمعیت ف کے حوالہ سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نظریاتی بنیادوں پر قائم ہوئی ہے جس میں مخلص لیڈر شپ ہے جو اسلاف اور دیوبند کے پیروں کار جماعت ہے جس میں فنڈز ،اسکیمات مفادات اور شخصیات اقربا ء پروری کی کوئی گنجائش نہیں ہے ہم جمعیت علماء اسلام ف کے مخلص کارکنان علماء کرام سے اپیل کرتے ہیں کہ جمعیت نظریاتی کے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں کیونکہ موجودہ وقت جمعیت ف شدید انتشار کا شکار ہے جس کے حالات بلوچستان اور قلات میں سب کار کنوں پر عیاں ہیں جسکا ثبوت بیک وقت تحصیل قلات میں دو تحصیلوں کی کابینہ ہے ایک امیر مولانا محمد نور فاروقی ہے اور دوسرے کے امیر محمد رحیم رئیسانی ہیں اور اسی طرح اشتہارات جلسہ مولانا محمد خان شیرانی جو مورخہ 10-05-2015کو ہورہا ہے اور دوسرا جلسہ 17مئی کو عبدالغفور حیدر ی کا ہورہا ہے 10مئی واشتہار میں کوئی صوبائی ضلعی عہدہ دار کا نام نہیں ہے اب چونکہ جمعیت ن میں ایک بہترین شوریٰ ہی نظام موجوہ ہے جس میں سخت احتساب کے قوانین ہیں احتسابی ادارے میں شامل ارکان نہ تو الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں نہ جماعت کے عہدیداربن سکتے ہیں ان حالات اور واقعات کو سامنے رکھتے ہوئے کارکنان اور علماء کرام جمعیت ن میں شامل ہوجائیں جنہیں ہم خوش آمدید کرینگے ۔