گوادر:عبدالصمد کی اغواء نما گرفتاری کیخلاف گوادر میں شٹرڈاؤن ہڑتال، سرکاری ونجی مالیاتی اداروں سمیت مارکیٹ ودکانیں مکمل بند، تفصیلات کے مطابق نجی بینک کے آپریشنل منیجر عبدالصمد کی اغواء نما گرفتاری کیخلاف انجمن تاجران وسول سوسائٹی کی کال پر بدھ کے دن گوادر میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال رہی ، تمام سرکاری نیم سرکاری ونجی مالیاتی اداروں سمیت بازار ومارکیٹیں مکمل بند رہی اور سڑکوں پرٹریفک بھی معمول سے کم رہی ، تاہم کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا