|

وقتِ اشاعت :   May 8 – 2015

کوئٹہ:ہلال احمر بلوچستان نے صلیب امر اور ہلال تحریک کے عالمی دن کی مناسبت سے 10 روزہ تقریبات کا آغاز کردیا ہے جس میں صوبے بھر میں تحریک کے حوالے سے لوگوں کو شعور و آگاہی دینے سمیت یوتھ کلبز میں پوسٹرز جبکہ یونیورسٹی کی سطح پر انسانیت کے موضوع پر اور آرٹ کے مقابلے اور صوبائی و ضلعی سطح پر ریکروٹمنٹ ڈرائیو کا انعقاد کیا جائیگا گزشتہ روز پروگرام کے صوبائی منیجر ڈاکٹر عمران خان سیکرٹری صابر درانی اور دیگر کا کہنا تھا کہ ہلال احمر کا مقصد اور بنیادی حصول انسانیت ٗ لاتفریقی ٗ غیر جانبداری ٗ خود مختاری ٗ رضا کارانہ خدمات ٗ اتحاد اور عالمگیریت کے تحت پاکستان کے ہر کونے میں قدرتی آفات کے موقع پر متاثر ہونیوالے افراد کی داد رسی کرنا ہے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف اضلاع زیارت ٗ نصیر آباد ٗ جعفر آباد اور دیگر میں زلزلے اور سیلاب کے دوران تنظیم نے لوگوں کی گرانقدر خدمت کی ہے جبکہ دہشت گردی کے افسوسناک واقعات کے موقع پر بھی ہلال احمر کے عملے اور تربیتی یافتہ رضا کاروں کے بروقت ابتدائی طبی امداد سے سینکڑوں لوگوں کی زندگیاں بچ چکی ہیں مقررین کا کہنا تھا کہ ہر سال 8 مئی کو عالمی دن تحریک بانی ہینڈری ڈوناں کی یوم پیدائش کے موقع پر منایا جاتا ہے ہینڈری ڈوناں ایک سوئس تاجر تھے جنہوں نے اٹلی ٗ فرانس اور آسٹریا میں زخمی فوجیوں کی شہریوں کی مدد سے طبی امداد کا کام بڑے پیمانے پر انجام دیا تھا اور ان زخمیوں کے خاندانوں سے بھی رابطے قائم کئے تھے تحریک بانی نے پوری دنیا کو یہ تصور دیا تھا کہ وہ شہریوں کو رضا کارانہ تربیت فراہم کرکے قدرتی آفات اور حادثات و واقعات کے موقع پر انسانی زندگیوں کو بچانے کا سامان کریں مقررین نے کہاکہ تنظیم نے 2002ء 2005ء اور 2008-10ء نے ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی بڑی پیمانے پر مدد کی اب ہر یونین کونسل کی سطح پر لوگوں کو تربیت دیکر رضا کار بنانے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں