|

وقتِ اشاعت :   May 8 – 2015

کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے اپیل پر صوبہ بھر میں گو ا در کا شغر اقتصا دی راہد اری کے مبینہ تبد یلی کے خلاف احتجاجی مظا ہرے اور ریلیا ں نکا لی گئیں، ضلع پشین کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکا لی گئیں جس کی قیا د ت صو بائی جنرل سیکرٹری نظا م الد ین کاکڑ ، ضلعی صد ر عبد الباری کاکڑ ، اور ملک رحیم ترین نے کیں، اور باچا خان چو ک پر احتجاجی مظا ہر ے میں تبد یل ہوئی، مقر رین نے کہا کہ وفا قی حکومت صو بے کے عوام کی معا شی قتل پر تلا ہو ا ہے ،پڑ و سی ملک چین نے گو ا در کا شغر اکنا مک کو ر یڈ ور کو ڈی ، آئی خان و ژ و ب کوئٹہ ، مستونگ ، قلات تا گو ا د رقابل عمل منصوبہ قر ار دیا تھا، لیکن اب وفا قی حکومت صر ف ایک صو بے کی مفا د کی خا طر مد نظررکھ کر با قی صوبو ں کو یکسر نظر اند از کر نے پر تلا ہو ا ہے، جو ہمارے لیے قابل قبو ل نہیں،ََ اس سلسلے میں پارٹی قا ئد ملی مشر اسفند یار ولی خان نے کوئٹہ میں اے، پی ، سی بلالی ہے،جس میں آئندہ کا لا ئحہ عمل طے کیا جا ئیگا، عوامی نیشنل پارٹی چمن کے زیراہتمام گوادر کاشغر روٹ کی تبدیلی کے خلاف ایک عظیم الشان احتجاجی جلوس پارٹی کے ضلعی سیکرٹری باچاخان مرکز چمن سے ضلعی صدر اسدخان اور دیگر صوبائی وضلعی رہنماؤں کی قیادت میں روانہ ہوا جلوش شہر کے مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا ٹرنچ روڈ پر شہید خان حاجی جیلانی خان اچکزئی کی کوٹی کے سامنے ایک بڑے احتجاجی جلسہ عام میں تبدیل ہوا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ضلع صدر اسدخان اچکزئی ،ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سردار عبدالوہاب ،عبدالرحمن رودی ،گل باران افغان ،عبدالرزاق بابو اور حاجی نعمت اللہ نے کہاکہ گوادر کاشغر روٹ کی تبدیلی کے خلاف اٹھائیس اپریل کو بلوچستان کے پشتونوں نے عوامی نیشنل پارٹی کے کوئٹہ کے جلسہ عام میں اپنا فیصلہ دیدیا اور حکمرانوں پر واضح کردیا کہ جب تک باچاخان کا ایک بھی سپاہی زندہ ہے اسوقت تک کوئی بھی حکمران اس روٹ کو تبدیل نہیں کرسکتا ، ضلع قلعہ سیف اللہ کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی پارٹی دفتر سے نکا لی گئی، جو مختلف شا ہر ائیوں سے ہو تی ہو ئی پشتونستان چو ک پر احتجاجی جلسہ عام میں تبد یل ہو گئی ، احتجاجی ریلی سے ضلعی صد ر ہد ایت اللہ کاکڑ ، ضلعی جنرل سیکرٹری عبد القیو م کاکڑ ، امان اللہ کاکڑ ، رافع کاکڑ ، معصو م خان میر زئی اور نذ یر احمد نے خطاب کر تے ہوئے اس اہم منصو بے کی تبدیلی کو پشتون بلو چ دشمنی پر مبنی قر ار دیا ، اور وفا قی حکومت کو ہد ف تنقید بنا تے ہوئے اس پر نظر ثا نی اور پر انے روٹ پر بحال کر نے کا مطالبہ کیا گیا ، ضلع ژو ب میں بھی گو ا د رکا شغر اقتصا دی راہد اری کے مبینہ تبد یلی کے خلاف پارٹی کے ضلعی دفتر سے ریلی نکا لی گئی ، جو مختلف شا ہر ائیوں سے ہو تی ہو ئی پشتونستان چو ک پر احتجاجی جلسہ میں تبد یلی ہو ئی ، جسے ضلع ژوب صد ر انو ر خان مندو خیل ، ضلع شیر انی صد ر امان اللہ حریفال ، سا ئیں انو ر شیر انی ، جمعہ خان بابر، عطا ء محمد پشتون جار نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ وفا قی حکومت کی ظلم اور نا روا سلو ک اپنی جگہ لیکن صو بائی حکومت کی خا مو شی با عث تعجب ہے، صوبا ئی حکومت کو سر کاری سطح پر وزیر عظیم سے دوٹوک با ت کر نی چا ہیے، انہوں نے کہا کہ پارٹی قومی حقو ق کے حصول کے خاطرہر اقدام اٹھا نے کے لیے تیار ہے، ضلع ہر نا ئی میں عوامی نیشنل پارٹی کی احتجاجی ریلی شہر کے مختلف شا ہر ائیوں سے ہو تی ہو ئی ہر نا ئی پر یس کلب کے سا منے احتجاجی مظا ہر ے میں تبد یلی ہو ئی ، مظا ہر ین نے اپنے پلے کارڈ اور بینر ز اٹھارکھے تھے، جس پر گو ادرکا شغر راہد اری کے تبد یلی نا منظو ر نا منظور کے نعر ے درج تھے، مظا ہر ے سے ضلعی صد رولی داد میا نی ، جنرل سیکرٹری عبد الباقی ترین، فیر و ز خان ترین، ملک زمان ترین، ملک کا مر ان ترین نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے ہو تے ہوئے اس اہم منصو بے کو کو ئی تبد یل نہیں کر سکتا، ہم واضح کر نا چا ہتے ہیں کہ اگر حکمر انوں نے ہو ش کے نا خن نہ لیے تو اس دوسرا کا لا با غ ڈیم بنا ئینگے، جس کی تمام تر ذ مہ داری حکمر انوں پر عا ئد ہو گی، ضلع لو را لا ئی کے زیر اہتمام گو ا د رکا شغر اقتصا دی راہد اری کو تبد یلی کے خلاف احتجاجی ریلی نکا لی گئی ، جو شہر کے مختلف راستوں سے ہو تی ہو ئی پر یس کلب کے سا منے احتجاجی جلسے میں تبد یل ہو ئی جسے قا ئمقام ضلعی صدر راز محمد تر کئی ، ضلعی جنرل سیکرٹری شیر زمان صحافی، حمید تر کئی ، گل فر از ناصر ، شمس اللہ وردگ اور عبد الما لک اتمنا خیل نے خطاب کر تے ہوئے حکمر انوں کو خبر دار کیا ، یہ 70کے حا لا ت نہیں، آج پشتون بلو چ اور دیگر قومیں متحد ہو چکے ،اور کسی کی با لا دستی کسی صو ر ت قبول کر نے کے لیے تیا ر نہیں، ضلع زیار ت کے زیر اہتمام زیار ت سٹی اور سنجا وی با ز ار میں احتجاجی ریلیا ں اور مظا ہر ے کئے گئے ،ضلع سبی اور جعفر آباد میں بھی جر گہ ہا ل سے پر یس کلب تک احتجا جی ریلی نکا لی گئیں۔