اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ بھارت کی را ایجنسی پاکستان میں تخریب کاری کی کارروائی میں ملوث ہے ،بھارت ہمارادشمن ملک ہے ،دوست ممالک کے ساتھ بلوچستان ،کراچی میں راایجنسی کی مداخلت کے حوالے سے ثبوت شیئرکئے ہیں ۔یہ بات انہوں نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکے دوران کہی ۔انہوں نے کہاکہ پانی خیبرپختونخواہ کے ساتھ ہے ،بجلی پانی سے پیداکی جاتی ہے اٹھارویں ترمیم کے تحت ایک حدتک صوبہ اپنے وسائل کے ذریعے سے بجلی پیداکرسکتاہے ،وفاق سے تعاون بھی لے سکتاہے ،لیکن کے پی کے حکومت ایک ہائیڈرل پاورنہیں لگاسکتاہے ۔ان کاکہناتھاکہ وفاق نے صرف کے پی کے میں تربیلہ کے علاوہ 6ہزارمیگاواٹ کے تین پراجیکٹ پرکام شروع کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پرویزخٹک کی جانب سے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرناان کاحق ہے اس دھرنے میں اورجلوس میں شامل ہوچکا۔انہوں نے کہاکہ وزارت نے فیصلہ کیاہے کہ جہاں بھی فیڈر30فیصدنقصان میں ہو،وہاں شدت سے لوڈشیڈنگ کریں ۔انہوں نے کہاکہ رات کے آٹھ بجے کے بعدکاروباری مراکزکوبندکرنے کافیصلہ درست ہے ،ہمیں پرانے کلچرکواجاگرکرناہے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ ہماری فورسزخفیہ معلومات کی بنیادپرآپریشن کررہی ہیں اس کے دوررس نتائج سامنے آئے ہیں ۔اگرچہ کراچی میں اب تک مکمل کامیابی نہیں ملی ،تاہم ایک سال کے دوران ٹارگٹ کلنگ اوربھتہ خوری کی کمی ضرورآئی ہے ۔ہماری فورسزمیں ہرخطرے سے نمٹنے کی صلاحیت موجودہیں