|

وقتِ اشاعت :   May 9 – 2015

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع قلات اور ڈیرہ بگٹی میں ایف سی نے سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے تین ارکان سمیت چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایف سی ترجمان کے مطابق ضلع قلات کے علاقے منگچر میں ایف سی نے خفیہ اطلاع ملنے پر سرچ آپریشن کیا جس کے دوران تین ملزمان کا گرفتار کیا گیا۔ گرفتار افراد کا تعلق کالعدم بلوچ لبریشن آرمی سے بتایا جاتا ہے۔ ایک اور کارروائی ڈیرہ بگٹی سے تیس کلو میٹر دور پٹ فیڈرل کینال سے ملحقہ علاقے سور اور گمبد میں کی گئی۔ جس کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے خود کار ہتھیار بھی برآمد کئے گئے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار افراد میں مراد بخش بگٹی، کرنل بگٹی اور پیرو بگٹی شامل ہیں اور تینوں افراد ڈیرہ بگٹی سے بتایا جاتا ہے جنہیں تفتیش کیلئے ایف سی قلعہ منتقل کردیا گیا۔