|

وقتِ اشاعت :   May 9 – 2015

گوادر: گوادر بندرگاہ کو کمر شل بنیادوں پرآ پریٹ کر انے کے لےئے تیاریاں شروع کر دی گئیں،11مئی کو مچھلیوں کی کھیپ بر آمد کی جائے گی۔ شفمنٹ کنٹینر کی تقر یب میں وفاقی وزیر بندرگا ئیں و جہاز رانی اورپا کستان میں چائنا کے پو لیٹیکل کو نسلر شرکت کر ینگے۔ گوادر بندرگاہ کو چلانے والی چا ئنا اور سیز پورٹ ہولڈنگ پرا ئیوٹ کمپنی اور جی پی اے نے گوادر بندرگاہ کو تجارتی بنیادوں پر بروئے کا ر لانے کے لےئے تیاریاں مکمل کر لی ہیں پہلے مر حلے میں ما ہی گیری کی مقامی صنعت کو فروغ دینے کے لےئے مچھلیوں کی کھیپ بیرون ملک برآمد کی جا ئے گی اس ضمن میں ایک MV ZI JING SONG نامی بحری جہاز گوادر بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے والی ہے واضح رہے کہ گوادر بندرگاہ کا منصو بہ 2007 میں مکمل کیا گیا ہے جس کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی بحری جہاز شفمنٹ کنٹینر لے کر بیرون ملک روانہ ہو جا ئے گی ۔ شفمنٹ کنٹینر لیجانے کے موقع پر چا ئنا اور سیز پورٹ ہولڈنگ پرا ئیوٹ کمپنی اور جی پی اے گوادر کی جانب سے 11مئی کو ایک خصوصی تقر یب گوادر بندرگاہ پر منعقد کی جا ئے گی تقر یب میں وفاقی وزیر برائے بندرگا ئیں و جہازرانی اورپا کستان میں چائنا کے پو لیٹیکل کونسلر ، وفا قی سیکر یٹری برائے بند رگائیں و جہاز رانی، صو بائی وزیر فشر یز سمیت اعلی پاکستانی و چا ئینز حکام شرکت کرینگے جبکہ ایونٹ کی کو ریج کے لےئے چائنا سے تعلق رکھنے والے ایک میڈ یا گروپ پہلے سے گوادر پہنچ چکی ہے۔