|

وقتِ اشاعت :   May 9 – 2015

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے بلو چستان اسمبلی میں پارلیمانی واپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہاہے کہ از خو د اسلا حتی عمل سے محروم میر ٹ کی سرکار بظاہر تو کرپشن روکھنے کے دعوے کر کے تکتی نہیں ذمہ دار ذرائع نے ان کو بتایا ہے کہ حکومت نے کرپشن کی شکایا ت تحریر کے بجائے زبانی طورپر دینے کا حکم دیا ہے اس پر عمل نہ کرنے کی پاداشت میں کرپشن کی تحریری طورپر نشاندہی کرنے والے ڈائریکٹر فوڈ بلو چستان کو تبدیل کر دیا گیا ہے دراصل حکومت کرپشن ختم کر رہی ہے یا کرپشن کے خلاف باتیں کرنے والوں کو ختم کرنے پر تلے ہوئے ہیں یہ بات انہوں نے گزشتہ روز جعفرآباد کے ذمہ داروں کے ایک وفد کے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہا ہے کہ جعفر آبا ونصیر آبا دمیں باردانہ کی تقسیم میں کرپشن کی باتیں ہر زبان زد ہونے کے بعد بظاہر تو خریداری کاعمل رکھ دیا گیا لیکن اگر حکومت حقیقی معنوں میں کرپشن ختم کرنے میں سنجید ہ تھی تو یقیناً ایک ایماندار ڈائریکٹر فو ڈ کو تبدیل نہیں کر تے اور ان کے اس حوالے سے لکھیں گئے خطوط کی حوصلہ افزائی کرتے اور کرپشن کے ذمہ داروں کو پابند سلا سل کیا جا تا اسی کے لکھیں گئے خط پر وزیر اعلیٰ نے گندم کی خریداری اور باردانے کی تقسیم تو روک دی تھی اور انٹی کرپشن کو تحقیقات کا حکم دیا تھا انہوں نے کہا ہے کہ جس کے بعد ایسا لگ رہا تھا کے وزیر اعلیٰ کی میرٹ کی حکومت کے زیر سایہ اب ذمہ دار سلا خوں کے پیچے ہونگے لیکن میر ٹ کے مقدس لیبادے میں ملبوث حکومت جس نے بظاہر تو کرپشن ختم کرنے کا اعلان کر رکھا ہے کرپشن کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے ڈائریکٹر فوڈ کو انعام کے طورپر تبدیل کر دیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ وہ وزیر اعلیٰ سے پو چتے ہیں کہ کیا ڈائریکٹر فوڈ کو اس کے لکھے ہوئے 5مئی2015کو لکھی گئی چھٹی نمبر NO.953.E.Admn.20152046/50 جس کی کاپی ان کی بھی ارسال تھی کی پاداش میں عہدے سے تو نہیں ہٹایا گیا تاکہ آئندہ کوئی آفیسر اس طرح کی چھٹی لکھنے کی ہمت نہ کر سکے۔ انہوں نے کہاہے کہ دودھ کے دھلے ہوئے حکمران بتائیں کہ ڈائریکٹر فوڈ کا کسور 3ارب روپے کی گندم کی خرید اری کے حوالے سے حکومت کو بارہا لکھیں گئے خطوط نے پریشان کر رکھا تھا جس کی تمام تر کاپیاں وہ وزیر اعلیٰ کو ارسال کرسکے ہیں یا پر اس بات کو اہمیت دی گئی کہ حکومتی ریکا رڈ میں اپنے خطوط کے ذریعے کرپشن کے ریکارڈ پے وست کرنے والے اس آفیسر سے جا ن چھڑا کر ان کو تبدیل کر دیا جائے جو کہ ان کی میرٹ کی تر ذ حکمرانی اور دعوؤں کی نفی کر دی ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ حکومت نے ایسا کرپشن کی راہ میں رکاوٹیں ختم کرنے کیلئے یہ اقدام اٹھا یا ہے جس کا مقصد 3ارب روپے کی خریداری میں من پسند افراد کو نوازنے کیلئے یہ اقدام اٹھا یا گیاہے جس کی تحریری ثبوتوں کے ساتھ اپوزیشن اسمبلی فلور پر آواز بلند کرینگے جس پر وزیر اعلیٰ کو اپنی پوزیشن واضح کرنا ہو گی ۔