|

وقتِ اشاعت :   May 9 – 2015

کوئٹہ: آل بلوچستان ٹرانسپورٹرز اتحاد آل کوئٹہ کراچی کوچز کے چیئرمین حاجی عبدالقادر رئیسانی اور صدر میرحکمت لہڑی نے وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے مقررکردہ کمیٹی صوبائی وزراء اراکین اسمبلی کیساتھ مذاکرات کے بعد اپنی غیرمعینہ مدت کیلئے پہیہ جام ہڑتال کی کال وزیراعلیٰ بلوچستان کی کوئٹہ میں عدم موجودگی کی بناء پر دو روز کیلئے موخر کر دی جمعہ کو آل بلوچستان ٹرانسپورٹرز اتحاد آل پاکستان کوئٹہ کراچی کوچز کے رہنماؤں سے وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے نجی اڈوں کو ہزار گنجی منتقلی کے حوالے سے ٹرانسپورٹروں کے تحفظات اور خدشات کو دور کرنے کیلئے بنائی جانیوالی کمیٹی صوبائی وزراء اراکین اسمبلی سے تحویل مذاکرات کئے کمیٹی نے ٹرانسپورٹروں کے تمام مطالبات اور دیگر خدشات کو تفصیل سے سنا اور انہیں جائز قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اسلام آباد میں ہیں وہ اتوار کو کوئٹہ پہنچیں گے اس کے بعد مذکورہ کمیٹی انہیں اپنی سفارشات اور ٹرانسپورٹروں کے رہنماؤں سے ہونیوالے مذاکرات کے حوالے سے آگاہ کریں گے اور کمیٹی نے ٹرانسپورٹروں کے رہنماؤں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی کوئٹہ آمد کے بعد سوموار کو وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ملاقات کرائیں گے اس لئے ٹرانسپورٹرز وزیراعلیٰ کوئٹہ میں غیرموجودگی کی وجہ سے دو روز کیلئے اپنی غیرمعینہ پہیہ جام ہڑتال کی کال موخر کردیں وزیراعلیٰ کی کوئٹہ آمد کے بعد ٹرانسپورٹروں سے ملاقات کرواکر مسائل کو حل کرلیں گے آل بلوچستان ٹرانسپورٹر اتحاد کے رہنماؤں نے وزیراعلیٰ کی کمیٹی صوبائی وزراء اراکین اسمبلی کی جانب سے یقین دہانی اور درخواست پر دو روز کیلئے ہڑتال موخر کردی