|

وقتِ اشاعت :   May 10 – 2015

آواران: مشکے میں 72لاکھ روپے سے زیر تعمیر تعلیمی ادارے کی عمارت دوران تعمیر زمین بوس ہوگئی۔ زلزلہ متاثرین کی جانب سے تشویش کا اظہارعلاقے میں فوری طور پر مانیٹرنگ ٹیم روانہ کرنے کا مطالبہ ۔تفصیلات مطابق مشکے کے علاقہ دمب شاہوانی میں ایک گورنمنٹ پرائمری اسکول کا منصوبہ جاری ہے ۔ جس کی لاگت 72لاکھ روپے ہے ۔لیکن اس تعلیمی ادارہ کی عمارت دوران تعمیر دھڑام سے گرگئی ۔ چھت گرنے اور دیواروں میں دراڑیں پڑنے کی وجہ سے اس تعلیمی ادارے کا منصوبہ تعمیر کے دوران ہی اپنی حیثیت کھو بیٹھ گیا ۔ زلزلہ متاثرین نے اپنے بیان میں کہاہے کہ ایسے بہت سار ے منصوبے ہیں جو غیر معیاری ہونے کی وجہ سے ناکامی سے دوچار ہیں ۔ آفیسران من پسند ٹھیکداروں کو ٹھیکے دینے کی وجہ سے منصوبے تباہی کا شکار ہیں ۔ دمب شاہوانی میں اسکول کا ٹھیکہ ایک نا اہل ٹھیکدار غلام مصطفی کے پاس ہے جس نے اس منصوبے پر غیر معیاری کام کیا جس کی وجہ سے اس کی چھت گرگئی ۔ مطالبہ ہے کہ اس ٹھیکدار کی غیر معیاری کام کا نوٹس لیکر اس پر پابندی عائد کیا جائے ۔