|

وقتِ اشاعت :   May 10 – 2015

فتح جنگ :پہلے سے طے شدہ کاشغر گوادر روٹ کے علاوہ کوئی راہداری قبول نہیں کریں گے ہم ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں قوموں کی برابری ہو انکی زبان ،ثقافت اور رسم و رواج کا احترام کیا جائے ملک کے تمام خارجی داخلی پالیسیاں پارلیمنٹ بنائے آج ملک کے کسی اہم عہدے پر کوئی بھی پختون نہیں جسکی سب سے بڑی وجہ پختون قوم کو ہر سطح پر نظر انداز کیا جانا ہے اپنے حقوق کا تحفظ کرنا جانتے ہیں ہماری کاوشوں سے 13مئی کو اے پی سے بلائی گئی ہے جس میں اقتصادی راہداری سمیت اہم امور پر مشاورت کی جائے گی اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو پھر فیصلے سڑکوں پر ہونگے وزیر اعظم میاں نواز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب بنے ہوئے ہیں جبکہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف وزیر خاجہ کا کردار اد کر رہے ہیں شہباز شریف بائیس مرتبہ چین کا دورہ کر چکے چینی صدر کی آمد کے موقع پر بھی ان کے علاوہ باقی تین صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو نظر نداز کیا گیااے پی سی میں ہمیں پیپلز پارٹی،جے یو آئی (ف)،پی ٹی آئی بلوچستان سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کی بھر پور حمایت حاصل ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے مرکزی صدر سابق سینیٹر عبدالرؤف لالہ،پشتونخواہ عوامی پارٹی جنوبی کے صوبائی صدر سینیٹر عثمان کاکڑ،سینیٹرسردار اعظم خان موسیٰ خیل،راولپنڈی ،اسلام آباد کے ضلعی سیکرٹری عبدالقیوم خان اچکزئی نے اپنے خطاب میں کیا وہ گزشتہ روز یہاں فتح جنگ میں پشتونخواہ ملی پارٹی کے زیر اہتمام منعقدہ عوامی اجتماع سے خطاب ،میڈیا نمائندوں سے بات چیت کر رہے تھے انہوں نے کہاکہپشتون قوم صدیوں سے مادر وطن میں آباد ہے اور جب بھی کوئی خارجی قوت چاہے وہ سکند اعظم،عرب قبضہ گر ،مغل،سکھ یا انگریز استعمار ہوں کو بد ترین شکست سے دوچار کیا انہوں نے کہا کہ خان شہید عبدالصمد اچکزئی نے پارٹی کی بنیاد اس ایک نقطہ پر رکھی اوراسی نقطہ پر ساری عمر جدو جہد کی آج پشتون قوم غلاموں جیسی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہے اور کسی بھی قوم کی غلامی اپنے ساتھ بد ترین بربادیاں لاتی ہے آج تک جو بھی قومیں ترقی کر چکیں انکی سب سے بڑی وجہ قومی آزادی ہے انہوں نے کہا کہ پشتنونوں کو اللہ تعالیٰ نے بہترین وطن دیا جہاں دنیا کے قدرتی وسائل ہیں پنجاب کے لہلاتے کھیت اور صنعتی ترقی پشتونوں کے آبی اور دیگر قدرتی وسائل ہیں ہم کسی بھی زبان ،ثقافت یا مذہب کی بنیاد پر کسی سے نفرت نہیں کرتے اور نہ ہی کسی کو اجازت دیں گے کہ وہ پشتون برادری کے ساتھ زیادتی کرے سنیٹرعثمان خان کاکڑ نے کہاکہ ہماری کاوشوں سے 13مئی کو اے پی سے بلائی گئی ہے جس میں اقتصادی راہداری سمیت اہم امور پر مشاورت کی جائے گی اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو پھر فیصلے سڑکوں پر ہونگے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمیں پیپلز پارٹی،جے یو آئی (ف)،پی ٹی آئی بلوچستان سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کی بھر پور حمایت حاصل ہے ۔