|

وقتِ اشاعت :   May 11 – 2015

کوئٹہ / قلات : قلات کے علاقے میں لیویز کے عملہ نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تحقیقات شروع کردی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لیویز کے عملہ نے خالق آباد کے علاقے خفیہ اطلاع ملنے پر کلی مغل کوٹ ‘ کلی آدم زئی منگچر میں چھاپہ مارکر متعدد افراد کو حراست میں لیکر تحقیقات کیلئے خفیہ مقام پر منتقل کردیا مزید کارروائی لیویز کررہی ہے ۔