|

وقتِ اشاعت :   May 11 – 2015

گوادر: گوادر بند رگاہ خطہ کی خوشحالی کا اہم منصو بہ ہے ۔ چینی سر مایہ کاری سے روزگار کے نئے ذرائع پید ا ہونے والے ہیں ۔ 20لا کھ لو گوں کو روزگا ر کے مواقع ملینگے ۔ وز یرا عظم پا کستان میاں نواز شر یف گوادر بندرگاہ کی فعالیت کے وعدہ کو پورا کیا ہے ۔ مقامی آ بادی کو تما م شعبوں میں ترقی دی جا ئے گی۔ سوشل سیکٹر کو تر قی دینگے۔ ان خیالا ت کاا ظہار وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ کا مران ما ئیکل ، پا کستان میں چائناکے کو نسلر جنرل CHING QUA WA، وفا قی سیکر یڑی برا ئے پورٹ اینڈ شپنگ خالد پر ویز ، مشیربر ائے ما ہی گیری حاجی اکبر آ سکانی، جی پی اے کے چےئر مین دوستین جمالدینی اور ضلع کونسل گوادر کے چےئر مین بابو گلاب نے یہاں گوادر بندرگاہ پر پہلے تجارتی برآمدی کا رگو لیجانے کی تقر یب سے خطاب کے دوران کیا وفاقی وزیر کامران ما ئیکل نے کہا کہ اقتصادی راہداری بندرگاہ کی فعا لیت واقعی ایک اہم کا رنامہ ہے جس کو چین اور حکومت پا کستان کی مدد سے ممکن بنا یا گیا ہے گوادر بندرگاہ خطہ کی اہم بندرگاہ ہے جو نہ صرف ملکی سر مایہ کاری میں خوشگو ار اثرات مر تب کر ے گا بلکہ بین الاقوامی سر مایہ کاری کو اپنی طر ف راغب کر ے گا انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے چین کی مد د سے گوادر بندرگاہ کو آ ج سے تجارتی بنیادوں پر فعال بنایا ہے جس کا تسلسل جاری رہے گا یہاں کے مصنوعا ت جس میں سی فوڈ وغیر شامل ہیں بین الاقوامی منڈیو ں تک رسائی حاصل ہوگی جس سے علاقائی معشیت کو فروغ ملے گا انہوں نے کہا کہ گوادر بندرگاہ کی فعالیت کے تما م ثمرات سے مقامی آ بادی کو مستفید کرانے کا تہیہ کر رکھا گیا ہے با لخصوص سو شل سیکٹر کو بہتر بنانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے جس سے یہاں کی آ بادی کو صحت او ر تعلیم کے بہتر ین سہو لیات کی فراہمی ممکن ہو سکے گی انہوں نے کہا کہ آ ئند ہ تین سالوں کے دوران پا کستان میں چا ئینز سر مایہ کاری بڑھنے کا امکان ہے جس سے اس خطہ کی معاشی حالت میں غیر معمولی تبد یلیاں رونما ہونگی اور ملک کی جی ڈی پی میں 15فیصد اضافہ کے امکان ہے اور اس سر مایہ کاری سے 20 لا کھ لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر ہونگے انہوں نے کہا کہ اقتصاد گزرگا ہ کے منصو بے کی کا میابی سے گوادر بندرگاہ کی اہمیت مزید غیر معمولی بن جا ئے گی جبکہ زیر تعمیر شا ہر اؤں جس میں M-8اور N-85شامل ہیں کی تکمیل کے لےئے کوشش کی جارہی ہے شا ہراؤں کی تکمیل کے بعد گوادر بند رگاہ ملک کے دیگر حصوں سے منسلک ہوگا با لخصو ص افغا نستان اور وسط ریشائی ریاستوں کوبھی گوادربندرگاہ سے استفا دہ حاصل کر نے کا موقع ملے گا انہوں نے کہا کہ مقامی آبادی گوادر بندرگاہ کی فعالیت سے فاعدہ اٹھا ئے بالخصوص تعلیم پر توجہ دینا نا گزیر بن گیا ہے اور مقامی سر ما یہ کاروں کو اس موقع کو غنیمت جان کر بھر پور سر ما یہ کار ی کر یں اس سے بین الاقوامی سر ما یہ کاری کے تجر بات سے اُ نہیں استفادہ حاصل کر نے کا موقع مل سکے گا۔ تقر یب سے چائنا اور سیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی اعلی حکام سمیت ماڈل کسٹم کلکٹر یٹ گوادر کے کلکٹر جواد اویس آغا اور سی فوڈ کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر مقصود کلمتی نے بھی خطا ب کیا۔ تقر یب میں چےئر مین جی ڈی اے کے ڈی جی سجاد ، جی ڈی اے کے اعلی حکام اور چےئر مین میونسپل کمیٹی گوادر عابد رحیم سہرابی بھی شر یک تھے۔ گوادر بندرگاہ کی تجارتی بنیادوں پر فعالیت کے موقع پر ZI JING SONGنامی بحری جہاز درآمدی مچھلیوں پر مشتمل پانچ کنٹینر لیکر روانہ ہوگئی برآمدی مچھلی چائنا، بنگلہ دیش ، ملیشیا ء اور دیگر ممالک کو بر�آمد کی جا ئے گیا۔