میگزین کے مطابق، مسلسل تیسرے سال پہلے نمبر پر رہنے والے ریالل میڈرڈ کی رواں سال قدر میں پانچ فیصد کمی آئی ہے لیکن یہ 3.26 ارب ڈالرز مالیت کے ساتھ دوسروں سے آگے ہے۔ |
ایک فیصد کمی کے باوجود بارسلونا 3.16 ارب ڈالرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔ |
3.1 ارب ڈالرز کے ساتھ انگلش جائنٹ مانچسٹر یونائیٹڈ تیسرے نمبر پر ہے۔ رواں سال اس کی قدر میں دس فیصد اضافہ ہوا۔ |
جرمن سٹار کلب بائرن میونخ 2.35 ارب ڈالرز کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود۔ |
فہرست میں پانچواں نمبر انگلش کلب مانچسٹر سٹی( 1.38 ارب ڈالرز) کا ہے۔ |
چیلسی 1.37 ارب ڈالرز کے ساتھ چھٹی پوزیشن سنبھالے ہوئے ہے۔ |
انگلش کلب آرسنل 1.31 ارب ڈالرز کے ساتھ ساتویں نمبر پر موجود ہے۔ |
آٹھواں نمبر لیور پول (982 ملین ڈالرز) کا ہے۔ |
اطالوی کلب یوونٹس 837 ملین ڈالرز کے ساتھ نویں۔ |
جبکہ 775 ملین ڈالرز کے ساتھ اے سی میلان کا فہرست میں آخری نمبر پر موجود ہے۔ |