|

وقتِ اشاعت :   May 12 – 2015

کھٹمنڈو: نیپال میں ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس میں 29 افراد ہلاک جبکہ سیکڑوں زخمی ہو گئے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے ہلاک اور درجنوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے بھارت کے دارالحکومت نئی دلی میں بھی محسوس کئے گئے جب کہ بھارت میں بھی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق نیپال کے مختلف شہروں میں 7.4 شدت  کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، زلزلے کا مرکزماؤنٹ ایورسٹ کے قریب نامچے باراز کا علاقہ اور زمین میں اس کی گہرائی 60 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی نیپال میں 7.9 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں 8 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہو گئے تھے۔