|

وقتِ اشاعت :   May 15 – 2015

کوئٹہ:  آل بلوچستان ٹرانسپورٹر اتحاد اور آل کوئٹہ ‘ کراچی ایسوسی ایشن کے چیئرمین حاجی عبدالقادر رئیسانی اور صدر میرحکمت لہڑی نے کہا ہے کہ حکومت تاحال ٹرانسپورٹروں کے مسئلہ کو حل کرنے کیلئے کوئی فیصلہ نہیں کرسکی ہم نے 3 روز تک حکومت کا انتظار کرنے کے بعد اپنا فیصلہ کرتے ہوئے ہڑتال ختم کر دی اور ٹرانسپورٹر عید تک اپنے پرانے اڈوں تک آئیں گے حکومت ہمیں تنگ نہ کرے ایم این اے سردار کمال خان بنگلزئی کمشنر کوئٹہ ڈیژن کمبردشتی ‘ ڈپٹی کمشنر داؤد خان خلجی اور ڈائریکٹرجنرل کیو ڈی اے کیساتھ میٹنگ میں طے پانے والے معاملات اور ہزار گنجی میں لانگ روٹ کے ٹرانسپورٹروں کیلئے ٹرمینل ‘ مسافروں کیلئے ویٹنگ روم اور ہزار گنجی سے شہر کیلئے کوسٹر سروس شروع کرنے کے حوالے سے تحریری معاہدہ کرکے ان پر عملی طورپر کام شروع نہ کیا گیا تو ہم عید کے بعد بھی اپنے اڈے ہزارگنجی منتقل نہیں کریں گے اور سڑکوں کو بلاک کرکے شدید احتجاج کریں گے ’’آن لائن‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹروں کیساتھ حکومت کے نمائندوں کی جانب سے مذاکرات کرکے تمام معاملات طے پاگئے تھے جن پر عملدرآمد کو یقینی بنانے اور ہزار گنجی اڈے میں ٹرمینل ویٹنگ روم اور کوسٹر سروس کے شروع کرنے کے حوالے سے صوبائی کابینہ کا اجلاس منعقد ہونا تھا جو 3 روز گزرنے کے باوجود منعقد نہ ہو سکا کیونکہ حکومت کے فیصلے کیلئے ہمیں حضرات لوح علیہ سلام کی عمر چاہئے 26 روزہ ہڑتال سے ٹرانسپورٹروں کو کروڑوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا جبکہ مسافروں کو بھی شدید تکلیف اور مشکلات کا سامنا رہا ہے رمضان المبارک کی آمد اور عوام کی مشکلات کے پیش نظر ہم نے حکومت کی جانب سے مذاکرات کیلئے تین دن کا انتظار کرنے کے بعد اپنا فیصلہ خود کر لیا ہے اور اپنی ہڑتال ختم کرکے گاڑیاں روانا کر دی ہیں عید تک ہماری گاڑیاں پرانے اسٹاپ تک آئیں گی اگر حکومت نے اس میں کوئی رخنہ ڈالنے کی کوشش کی تو اس کے نتائج اچھے نہیں ہونگے اگر حکومت نے ہمارے ساتھ طے پانے والے معاملات کے حوالے سے تحریری معاہدہ کرکے اس کی روشنی میں ہزار گنجی میں ٹرمینل ویٹنگ روم اور کوسٹر سروس کا کام شروع کر دیا تو ہم عید کے فورا بعد خود ہزارگنجی منتقل ہوجائیں گے اگر کام کا آغاز نہ ہوا تو پھر ہم کسی صورت بھی عید کے بعد ہزارگنجی منتقل نہیں ہونگے اگرہمیں تنگ کیا گیا تو ہم تمام شاہراؤں کو بلاک کرکے شدید احتجاج کریں گے جس سے حالات کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہو گی انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹروں نے ہمیشہ عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدامات اٹھائے ہیں کیونکہ 26 روزہ ہڑتال کے دوران عوام کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑا حکمرانوں کو عوام کی مشکلات سے کوئی سروکار نہیں ۔