اسلام آباد : نیشنل پارٹی بلوچستان کے سربراہ سینیٹر میر حاصل خان بزنجو نے کراچی واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں جاری آپریشن کو مکمل ہونے کے لئے دو سے تین سال کا وقت درکار ہےجب تک پولیس کو سیاست سے پاک نہیں کرتے اس وقت تک مشکلات بڑھتی جائیں گی ۔جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں دہشت گردی کے واقعہ پر ملکی فضا سوگوار ہے، کراچی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے جس سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں دہشت گردی کو ختم کرنے کے لئے دو سے تین سال کا وقت درکار ہے ، ملک میں دہشت گردوں کی تعداد ہزاروں میں ہے، ہم جب تک پولیس کو سیاست سے پاک نہیں کرتے اس وقت تک مشکلات بڑھتی جائیں گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اپنے فرائض میں کوتاہی نہیں کرتے، وہ عوامی آدمی ہیں، ان کو عوام کے سامنے آنا چاہیے،ان کا شمار مسلم لیگ (ن) کے سینئر ترین رہنماؤں میں ہوتا ہے۔
کراچی میں دہشتگردی کے واقعہ پر ملکی پر فضاسوگوار ہے ، حاصل بزنجو
وقتِ اشاعت : May 15 – 2015