|

وقتِ اشاعت :   May 17 – 2015

کوئٹہ :  نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹریاسین بلوچ نے کہا ہے کہ قومی حقوق کے حصول کیلئے لازم ہے کہ بلوچ پشتون سمیت بلوچستان کی عوام ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو پشتون ریجن میں ورکرز کانفرنس کا انعقاد نیشنل پارٹی کی عوام دوست پالیسیوں کا نتیجہ ہے بلوچ ‘ پشتون صدیوں سے سماجی رشتوں میں منسلک ہیں جنہیں مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے اورکردار ہماری پہنچان نیشنل پارٹی محکوم و مظلوم طبقات کے حقوق کے حصول کی جنگ لڑرہی ہے جس کیلئے بلوچستان سمیت ملک بھر کی محکوم و مظلوم اور محنت کش طبقے کی حمایت لازم ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے بند کمرہ اجلاس کے بعدورکرز کنونشن کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈاکٹر اسحاق بلوچ ‘ رکن صوبائی اسمبلی یاسمین لہڑی ‘ خیرجان بلوچ ‘ ریجنل سیکرٹری صدیق پانیزئی ‘ مرکزی جوائنٹ سیکرٹری مہراب مری ‘ ملک منور پانیزئی‘ حاجی عبدالصمد بلوچ ‘ رفیع اللہ بلوچ ‘ حاجی موسیٰ جان خلجی ‘ حنیف کاکڑ ‘ کامریڈ محمد ایوب عیسیٰ خیل ‘عبیدلاشاری سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشتون ریجن میں پارٹی ورکرز کانفرنس میں ورکرز کانفرنس نے سینکڑوں کارکنوں کی شرکت اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ نیشنل پارٹی عوام دوست اور وطن دوست جماعت ہے جس کی پالیسیاں عوام کی بہتری اور قومی حقوق کے حصول کی عین مطابق ہے نیشنل پارٹی بلوچستان کے عوام کو متحد کرکے ملک کی عوام کیساتھ جوڑے گی اور ہماری قوم دوستی اور قوم پرستی انسانیت سے جڑی ہے ہم نفرتوں کے بجائے محبتیں بٹانے کے فلسفہ پر عمل پیرا ہیں جو فلسفہ خان باچا خان ‘ خان عبدالصمد خان اور بابائے بلوچستان میرغوث بخش بزنجو کا تھا ہماری بھرپور کوشش ہے کہ نیشنل پارٹی کو بلوچستان کے تمام اقوام کی نمائندہ جماعت بنائیں اور ساتھ ہی ساتھ ملک بھر کی محکوم ومظلوم عوام کو جوڑنے میں کامیاب ہوسکیں انہوں نے کہا کہ نیب کا بھکرانا محکوم و مظلوم عوام کیلئے ایک المیہ تھا جس کے بعد نیشنل پارٹی ایک بارپھر اس جدوجہد میں مصروف عمل ہے کہ نیشنل پارٹی کو نیب جیسی جماعت بنا کر قومی حقوق کے حصول کیلئے اپنی جدوجہد عملی جامعہ پہنائیں مقررین نے کہا کہ ملکی ترقی پسند وطن دوست اور جمہوریت پسند قوتیں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو ں تاکہ ملک کو ایک فلاحی ریاست بناسکیں جہاں قومی برابری قوموں کی زبان تشخص روایات اور ثقافت کو تحفظ حاصل ہو اور تمام قومی وحدتوں کی عوام کو ان کے وسائل پر دسترس حاصل ہوسکے اور یہ تب ہی ممکن ہو گا جب ملک کی عوام متحد ہو کر جدوجہد کریں گے ہمارے لئے ہمارا نظریہ سب سے مقتدر اور بالا ہے نیشنل پارٹی بلوچستان کی عوام اور ملک کے کچلے ہوئے طبقات کی جماعت ہے پارٹی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یاسین بلوچ اور صدیق پانیزئی نے کہا کہ جمہوریت ہمارے اکابرین کی انتھک جدوجہد کا نتیجہ ہے انہوں نے کہا کہ یہ بڑی بدقسمتی کی بات ہے کہ قومی حقوق کے حصول کیلئے جب بھی قومی رہنماؤں نے سیاسی و جمہوری جدوجہد کی توانہیں غدار قرار دیا گیا مگر جمہوری جدوجہد نے ثابت کردیا کہ عوام طاقت کا سرچشمہ ہیں اور اسی جدوجہد کے نتیجے میں ملک کے عوام کو 18 ویں ترمیم ملی انہوں نے کہا کہ اس ملک میں قومی سوال اب بھی موجود ہے جس حل کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ جب تک قومی سوال حل نہیں ہوتااس ریاست میں قوموں کے درمیان دوریاں مزید بڑھیں گی مقررین نے کہا کہ بلوچستان کی قومی حکومت کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ جو ایک سیاسی جدوجہد کی پیداوار ہیں جنہوں نے اپنی انتھک کوششوں کے باعث بلوچستان میں امن وامان صحت ‘ تعلیم اور دیگر عوامی ضروریات کی فراہمی کیلئے اپنا کردار ادا کررہے ہیں بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار دو سال کے مختصر عرصہ میں بحیثیت وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بلوچستان میں تین میڈیکل کالجز اور 4 یونیورسٹیز قائم کرکے علم دوستی اور عوام دوستی کا واضح ثبوت دیا ہے جس پر بلوچستان کی عوام ان کی ان کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ورکز کانفرنس میں علاقے کے سیاسی و سماجی رہنماء ملک منور پانیزئی ایک قوم پرست جماعت سے مستعفی ہوکر نیشنل پارٹی میں اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت شمولیت کا اعلان کیا اس کے علاوہ کامریڈ محمد ایوب عیسیٰ خیل ‘ کامریڈزاہد خان سارنگزئی اور ملک کمال خان قمبرانی نے بھی اپنے سینکڑوں سمیت نیشنل پارٹی کی قیادت پراعتماد کرتے ہوئے نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ نیشنل پارٹی کی قیادت اور صدیق پانیزئی کی جدوجہد کے شانہ بشانہ نیشنل پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے اور مظلوم و محکوم عوام کے حقوق اور بلوچ ‘ پشتون اتحاد کیلئے عملی جدوجہد کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کو بلوچستان سمیت ملک بھر کی نمائندہ جماعت بنائیں گے۔