|

وقتِ اشاعت :   May 18 – 2015

کوئٹہ : ہلال احمر کے وائس چیئرمین ہادی شکیل نے کہا ہے کہ امن و امان کی صورت حال کی وجہ سے ہر شہری ڈپریشن کا شکار ہے ان حالات میں مثبت تقریبات کے کامیاب انعقاد پر ہلال احمر کی ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے۔ ہلال احمربلوچستان نے ریڈ کراس ریڈ کریسنٹ تحریک کے عالمی دن 28مئی کے حوالے سے دس روزتقریبات کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہادی شکیل نے کہا کہ موجودہ حالات میں اتنی بڑی تعداد میں نوجوانوں کو اپنی سرگرمیوں میں شامل کرنا ہلال احمر کی کامیابی ہے اور اسے جاری رہنا چاہیے۔ ان تقریبات کا آغاز 28مئی کو میڈیا بریفنگ کے ذریعے کیا گیا تھا ۔28مئی اس تحریک کے بانی ہنزی ڈوننٹ کا یوم پیدائش ہے۔ اس سلسلے میںبلوچستان یونیورسٹی، بہادر خان وومن یونیورسٹی اور BUITEMSکے فائن آرسٹ کے طلباءکے مابین پوسٹر ز کے مقابلوں کا انعقاد Together for Humanityکے زیر عنوان ہوا۔ اس کے ساتھ ہی یزدان بوائز سکول اور اسلام آباد گرلز سکول کے بچوں میں پینٹنگز کے مقابلے ہوئے جن کا عنوان تھا کہ کسی آفت کی صورت میں وہ خود کو کیسے بچا سکتے ہیں۔ ان مقابلوں کے جج ایس بی کے یونیورسٹی فائن آرٹس ڈپارٹمنٹ کی چیئرپرسن وسیمہ طلعت اور ہلال احمر آر ایف ایل مینجر عامر منیر نے جیتنے والے طلباءکا اعلان کیا۔ بلوچستان یونیورسٹی کی راحت پہلے، BUITEMSکی ثناءغرشین دوسرے جبکہ ایس بی کے کی شاکرہ میر تیسرے نمبر پرر ہیں اور سکول کی پینٹنگز کے مقابلوں میں زیدان خان ہائی سکول کے زین علی نے پہلی ، اسلام آباد ہائی سکول کی شاہینہ نے دوسری اور زیدان خان ہائی سکول کے ہی الطاف نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 8مئی سے ہی اس سلسلے میں آر سی آر سی بیڈ مینٹن ٹور منٹ کا بھی آغاز کیا گیاجس میں EMS BUIT،کینٹ کالج، حسن موسیٰ، کواری کالج، بروری روڈ کالج، پولی ٹیکنیکل کالج اورفزیکل ایجوکیشن کالج نے شرکت کی۔ اس ٹورمنٹ میں ٹیم ایونٹس اور سینئر ٹیم ایونٹس کے ساتھ ساتھ کالج اور سینئر لیول پر انڈیجول سنگل اور ڈبل مقابلے بھی ہوئے۔ٹیم ایونٹس میں کینٹ کالج نے کواری کالج کو شکست دے کر فتح حاصل کی۔ اوپن انڈیجول ٹورمنٹ میں کواری روڈ کالج کی نبیلہ پہلے جبکہ کینٹ کالج کی فاطمہ دوسرے نمبر پر رہیں۔ ڈبل ایونٹ کواری کالج کی سمینہ خان اور فائزہ خان نے کینٹ کالج کی زینت اور فاطمہ کو شکست دے کر جیت لیا ۔سینئر اوپن ایونٹ کے سنگل میں ہلال احمر بلوچستان کی بشرہ ندیم نے BUITEMSکی ماریہ کو شکست دے کر اورسینئر ٹیم ایونٹ کا ڈبل بھی ہلال احمر کی بشرہ ندیم اور سدرہ خورشید نے BUITEMSکی کھلاڑیوں سے جیب کر ایونٹ اپنے نام کر لیا اور اس جیت کو ہنری ڈوننٹ کے نام کر دیا گیا۔ اسی دوران ہلال احمر کی ٹیم نے عوامی مراکز، شاپنگ مالز، ہوٹلوں، ہسپتالوں او ر سکولوں میں ہلال احمر سے متعلق آگاہی کے مواد کو لوگوں میں تقسیم کیا۔ تقریب کے آخر میں فاتح طلباءاور میڈیا میں شیلڈز تقسیم کی گئیں۔