|

وقتِ اشاعت :   May 19 – 2015

کوئٹہ :  ا نسپکٹر جنرل فر نٹیر کو ربلوچستان میجر جنرل شیر افگن نے کہا ہے کہ بلوچستان میں حکومت کی رٹ قائم کرنے کے لئے ایف سی اپنے تمام ممکنہ اقدامات کررہا ہے مملکت کا رٹ چیلنج کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی ، ایسے شرپسند عناصر کی بیخ کنی کے لئے ایف سی فرنٹ لائن کا کرداراداکرتے ہوئے ان کے عزائم کو نیست و نابود بنا دیگا ۔ خضدا راب امن کے لحاظ سے نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے ملک کے لئے اعلیٰ مثال ہے کہ جہاں ایف سی نے انتظامیہ اور عوام کی مدد سے امن لاکر یہاں کے عوام کو پرسکون زندگی فراہم کی ۔میری خضدار سے بہت پرانی وابستگی ہے ۔ میں 1991میں دو سال خضدار میں گزار کر گیا ہوں ۔یہاں کے قبائلی روایات امن پسندی اور وطن کے ساتھ محبت مثالی رہاہے ۔ گوادر پورٹ کی کامیابی گوادر کاشغر روٹ تعمیرہونے سے اس خطے کا نقشہ تعمیر و ترقی کی صورت میں تبدیل ہوگا ۔ اب پوری قوم معیشت کی بہتری ، تعلیمی ترقی اور صرف ترقی پر نظریں مرکوز کرکے آگے بڑھنے کا عہد کرچکی ہے ۔ امن سبوتاژ کرنے والوں کے لئے کوئی گنجائش باقی نہیں رہا جو لوگ وطن عزیز کا شہری ہوتے ہوئے غیر ملکی اشاروں پر پیسہ لیکر بلوچستان کے امن کو تباہ کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں وہ ہمارے لئے پاکستان کے دشمنوں سے بھی بد تر ہیں۔وہ مارے جائیں گے یا جن پُرامن شہریوں کو انہوں نے اپنے ظلم کا شکار بنایا ہے ان مظلوم شہریوں کی معافی دینے کی صورت میں ان کے ساتھ رعایت برتی جائیگی ورنہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انسپکٹرجنرل فرنٹیر کورمیجر جنرل شیر افگن نے ایف سی قلات سکائٹس میس میں خضدار کے عوامی نمائندوں قبائلی عما ئدین معززین شہر ،سرکاری آفیسران سیاسی جماعتوں کے عہدہ داروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدارکے وئس چانسلر (ر ) بریگیڈیرانجینئر محمد امین ،کمشنر قلات ڈویثرن ڈاکڑمحمد اکبر حریفال کمانڈنٹ قلات سکاؤٹس خضدار کرنل تنویر احمد ڈپٹی کمشنر خضدار سید عبد الوحید شاہ ڈسٹرکٹ خضدار کے چیئرمین آغا شکیل احمددرانی ، ڈپٹی مئیر خضدار مفتی عبد القادر شاہوانی دسٹرکٹ چیئرمن قلات میر ببرک زہری میر جمعہ خان شکرانی سردار عزیز محمد عمرانی عبدالحمید شہزادہ جماعت اسلامی خضدار کے امیر مولانا محمد اسلم گزگی عید محمد ایڈوکیٹ ڈی پی او قلات نذیراحمد کرد ڈی پی اوخضدار ودیگر موجود تھے میجر جنرل شیر افگن نے کہا کہ خضدار کے ساتھ ان کی پرانی یادیں وابسطہ یہاں کے لوگ ملنسا ر اور تعاون کرنے والے ہیں لیکن گذشتہ ادوار میں جس طرح سے یہاں کے امن وکاروبار کو تباہ کیا گیا وہ ایک تکلیف دہ باب ہے اب جبکہ یہاں پر مقامی لوگوں اور انتظامیہ خاص طور پر ڈپٹی کمشنر خضدار کمانڈنٹ قلات اسکاؤٹس لیویز و پولیس کے تعاون سے حالات کو بہتری کی طرف لے جا یا گیا وہ خوف کے بعد امن کے قیام میں ایک بہتر کا وش ہے لیکن ہم ماضی کی طرف نہیں دیکھنا چاہتے ہیں بلکہ مستقبل کو بہتر بنانے پر غور کرنا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے اندر جس طرح سے غیر ملکی اشاروں پر ناچنے والے لوگوں نے جو حالات پیدا کیا وہ اب اپنے منطقی انجام کو پہنچنا شروع ہوچکے ہیں حالیہ دنوں میں ایف سی نے جس جوان مردی سے شرپسندوں کے خلاف کارروائی ہے وہ امن کی جانب پیش رفت ہے ایف سی امن کے لئے اقدامات کرنے کے علاوہ یہاں کے لوگوں کی بنیادی مسائل کے حل میں ان کی مددکررہاہے آج میں نے اسکول دیکھ کر خوشی محسوس کی کہ ہمارے ایف سی کے اسکول میں یہاں سینکڑوں بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں اس وقت 75 کے قریب بچے ہمار ہا سٹل میں رہائش پذیر جن کی کتا بوں اور تعلیمی اخراجات کو ایف بردادشت کررہا ہے۔