کوئٹہ: بلوچستان کے عوام کے مفاد میں ہمیشہ سے ہم نے کہا تھا کہ جرگوں سے دوررہو آج فاٹا ایجنسیوں میں کیا حالات ہے بہت سے باعز ت گھرانوں کا آج کیا حال ہے ۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء اسلامی نظریاتی کونسل کے چےئرمین مولانا محمد خان شیرانی‘سینیٹر حافظ حمد اللہ‘ایم این اے مولانا آغا محمد ‘سابق وزیر صحت حاجی عین اللہ شمس‘مولوی محمد عالم لانگو ‘ایم پی اے حاجی عبدالمالک کاکڑ اور دیگر نے کلی خال کچ یونین کونسل خلجی کت تحیصل برشور میں دستار فضلیت کانفرنس کلی نو آباد پشین میں مولوی محمد سلیم کی رہائش گاہ پر چائے پارٹی‘کلی تازک برشور میں محمد اکرم ٹھیکیدار کے چائے پارٹی‘ڈاکٹر عبداللہ جان نے جمعیت علماء اسلام تحصیل برشور کے دفتر میں چائے پارٹی میں اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ‘انہوں نے کہاکہ دنیا میں جاری جنگ ایک مصنوعی اور مغرب کا پیدا کردہ جنگ ہے اس سے والدین اپنے بچوں کو دور رکھیں اور ہمارے اس بات کو غور سے سن کر اس پر عمل درعمل کریں انہوں نے کہاکہ دنیا میں ہم جس شریعت کا دعویٰ کرتے ہیں انسان کے اندر جتنا بھی طاقت ہے خواہ آنکھوں سے دیکھنا ہے‘زبان سے بولنا ہے ‘پاؤں پر چلانا ہے‘ یہ سب اللہ تعالی نے دیا ہے یہ کسی قمیت پر انسان کونہیں مل سکتا ہے آب یہ مسلمانوں اور انسان پر مربوط ہے کہ وہ اپنے زندگی جس طرح گزاررہے ہیں حضورﷺ کے آسان ترین سنت ہے سیدے ہاتھ سے کچھ لینا اور سید ھے ہاتھ سے کچھ دینا اور اولٹے ہاتھ سے کچھ نہیں لیا جائیں کپڑے بدلتے وقت بھی اسکا خیال رکھیں نیت حضورﷺ کے پیروی اور طریقہ کار حضورﷺ کے سنت پر ہونا چاہئے قاری محمد نسیم کے اس عظیم پروگرام سے نبیﷺ کے سنتوں کو ضرور لے جائیں اس آسان سنتوں سے نہ تو وقت زیادہ مانگتا ہے اور نہ اس پر پیسے خرچ ہوتے ہیں اس لئے نبی کریمﷺ کے سنتوں کا اگر خیال رکھا جائیں تو دنیا و آخرتی زندگی میں کامیابی نصیب ہو گی دین اسلام انتہائی آسان ہے اس پر عمل کرنا کوئی مشکل نہیں ہے مگر نیت اور طریقہ کار حضورﷺ کا شرط ہے نیت اگر صحیح ہو جائیں تو تجارت میں نفع حاصل کرنا بھی دین اور ثواب میں تبدیل ہو رہا ہے علماء کرام قوم کے صحیح رہنمائی کیلئے کردار ادا کریں صبح اور شام کے طریقے حضورﷺ کے بتائے ہوئے حصول کے مطابق بتائیں قوتوں کے درمیان معمولی جھگڑوں کا طریقہ دین اسلام اور نبی پاک ﷺ کے طریقہ پر بتا کر تو ضرور اس قوم میں تبدیلی آئیگا مسلمان اگر صحیح معنوں میں اسلام کا پرچار کریں تو پھر آسمان کی طرف سے بھی بارشیں ہو گا زمین سے فصلات نکلیں گیں شیطان کبھی بھی مسلمان کا دوست نہیں ہوسکتا بلکہ ہمارے عظیم دشمن ہے اس موقع پر حاجی عبدالعلی کاکڑ‘مولوی سلطان ‘محمد شاکر‘مولوی لعل محمد‘مولوی عبدالظاہر‘مولوی عبدالقادر‘ملک نورالحق کاکڑ‘میجر محمد دین ‘سید قذافی آغا‘عبدالباری لمڑان‘ عین اللہ شمس ڈسٹرکٹ ممبر اور دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔