|

وقتِ اشاعت :   May 20 – 2015

کوئٹہ :   کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بلوچستان کو جنت بنانے کے لیئے مل کر کام کرنا ہوگا پاکستان آزاد ملک ہے بلوچستان میں آزادی کی جنگ برائے نام ہے ہمارے نوجوان پہاڑوں پر زندگی برباد کررہے ہیں جنہیں دو وقت کی روٹی بھی میسرنہیں بلوچستان کے نوجوان پہاڑوں کو چھوڑ کر ہم سے آکر ملیں ملک اور قوم دشمن عناصر ہمیں آپس میں لڑا رہے ہیں، نوجوان ہمارا مستقبل ہیں ہمیں بلوچستان کے طلباء پر فخر ہے بلوچستان یونیورسٹی کے طلباء کی کوئٹہ میں یادگار شہداء پر حاضری۔ مستقبل کے معمار آج کا دن پاک فوج کیساتھ گذار رہے ہیں قومی نغمے پرچموں کی بہار جوش و جذبے سے سرشار بلوچستان یونیوسٹی کے طلبا نے کوئٹہ میں کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ کے ہمراہ شہدا یادگار پر حاضری دی۔لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے طلبا کو دلچسپ انداز میں خوش آمدید کہا کمانڈر سدرن کمانڈ کے جوش دلانے پر طلبا نے نعرے بھی خوب زوردار انداز میں لگائے طبا نے فوجی کمانڈوز اور توپخانہ کا ایکشن بھی دیکھا فوجی جوانوں نے اِن صلاحتیوں کا اظہار کوئٹہ میں بلوچستان یونیورسٹی کے طلبا کے سامنے کیاجنہوں نے آج کا دن سرحد کے محافطوں کے ساتھ گزارا پاک آرمی اور طلبہ کے درمیان رسہ کشی کا مقابلہ بھی ہوا۔ کمانڈر سدرن کمانڈ ناصر خان جنجوعہ بلوچستان یونیورسٹی کی ٹیم میں شامل تھے۔