|

وقتِ اشاعت :   May 20 – 2015

ااسلام آباد: وفاقی حکومت کی طرف سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے جسٹس(ر) جاوید اقبال کی سربراہی میں قائم انکوائری کمیشن نے 36 افراد کا سراغ لگا لیا،کمیشن کے پاس گزشتہ ماہ لاپتہ افراد کے 70 نئے کیس درج کرائے گئے،کمیشن کے پاس زیر تفتیش کیسوں کی تعداد1270 ہوگئی ہے ،کمیشن روزانہ کی بنیاد پر اسلام آباد ، لاہور اور کراچی میں مبینہ جبری گمشدگیوں کے کیسوں کی سماعت کررہا ہے ۔ بدھ کو کمیشن کے سیکرٹری فرید احمد خان کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق اپریل 2015ء کے دوران جسٹس (ر) جاوید اقبال، سابق آئی جی پولیس محمد شریف ورک اور جسٹس (ر)ڈاکٹر غوث محمدپر مشتمل کمیشن نے مبینہ طورر پر زبردستی اٹھائے جانے والے ا فراد کے کیسوں کی اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں سماعت کی،کمیشن کے سامنے پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کے نمائندے پیش ہوئے ،کمیشن نے 36افراد کو بازیاب کرایا،جن افراد کو بازیاب کرایا گیا ان میں نوید ،عبد القیوم ، جہان عالم،محمد شیر، محمدمحسن علی، محمد اقبال،زیم خان،ظاہر رحمان، سومل ولسن،فضل کریم، عثمان غنی، محمد سلیم،سید عالم ،عدنان خان ،ضیاء الرحمان،گل حارم، خان،عظیم خان،شجاعت شاہ اور امان اللہ سمیت دیگر شامل ہیں، گزشتہ ماہ کے دوران 70نئے کیس درج ہونے سے کمیشن کے پاس زیر تفتیش کیسوں کی تعداد 1270 ہو گئی ہے۔کمیشن اسلام آباد ، لاہور ،کوئٹہ اور کراچی میں مبینہ جبری گمشدگیوں کے کیسوں کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کر رہا ہے۔