|

وقتِ اشاعت :   May 20 – 2015

کوئٹہ :  فرنٹیئرکوربلوچستان کا ژوب کے علاقے مرغہ کبزئی میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان اور آواران کے علاقے مشکے میں کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن فرنٹ کے شرپسندوں کیخلاف سرچ آپریشن،کارروائی کے دوران ژوب میں شدت پسندوں کے 05خفیہ ٹھکانے تباہ،بڑی تعدادمیں بارودآئی ای ڈیز برآمد۔ مشکے میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کمانڈر سمیت 2دہشتگردہلاک ،04کوگرفتارکرکے خودکار ہتھیار برآمد کرلیئے، دہشتگردوں کی فائرنگ سے 02سکیورٹی اہلکار زخمی۔تفصیلات کے مطابق فرنٹیئرکوربلوچستان کا ژوب کے علاقے مرغہ کبزئی میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے شدت پسندوں کیخلاف سرچ آپریشن دوسرے روز بھی جاری رہا۔جاری آپریشن میں اب تک شدت پسندوں کے 05خفیہ ٹھکانے تباہ کردیئے ہیں۔ٹھکانوں سے بڑی تعدادمیں باروداورآئی ای ڈیز برآمد کرلی گئی ہیں۔کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشتگردفاٹا میں پاک آرمی کے پے درپے کامیابی سے ہمکنارآپریشنز کے نتیجے میں خیبر پختونخواہ سے ملحقہ بلوچستان کے سرحدی علاقوں ژوب اور لورالائی کے پہاڑی سلسلے میں اپنے نئے ٹھکانے بنانے کی ناکام کوشش کررہے تھے۔شدت پسند 2013سے بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں پناہ لینے اور اثرورسوخ بڑھانے کی بھی کوشش کررہے ہیں لیکن فرنٹیئرکوراور سکیورٹی ایجنسیز کی بروقت کارروائیوں نے دہشتگردوں کوقدم جمانے کا موقع نہیں دیا۔دوسری کارروائی میں ایف سی نے آواران کے علاقے مشکے میں خفیہ اطلاع پر کالعدم تنظیم بی ایل ایف کے شرپسندوں کیخلاف سرچ آپریشن کرتے ہوئے شدید فائرنگ کے تبادلے میں کمانڈرسمیت2 دہشتگردکو ہلاک اور 04کو گرفتارکرلیا۔دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 02سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔گرفتاردہشتگردوں کے قبضے سے خودکار ہتھیار بھی برآمد کیئے گئے واضح رہے کہ مذکورہ گرفتاردہشتگردایف ڈبلیواوکے کیمپس،عام شہریوں اور سکیورٹی فورسزپر حملوں میں ملوث تھے۔ آئی جی ایف سی میجرجنرل شیرافگن نے فرنٹیئر کور بلوچستان کی کامیاب کا رروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شدت پسند اپنے مذموم مقاصد کے حصول کیلئے بدامنی پھیلا کر صوبے کے عوام کومشکلات اور عدم استحکام کرنے کے درپے ہیں۔ لیکن فرنٹےئرکور بلوچستان عوام کے تعاون سے شدت پسندوں اور دہشت گردوں کا یہ خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہونے دے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردوں اور سہولت کاروں کیخلاف ٹارگٹڈآپریشن بلاتفریق جاری رہے گااوردہشتگردوں کی بیخ کنی کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں گے۔ ایف سی ترجمان کے مطابق آواران کی تحصیل مشکے میں کوہ سفید کے مقام پر ایف سی اور سیکورٹی ادارے نے خفیہ اطلاع پر مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو سیکورٹی اہلکار نائیک غالب اور سپاہی عامر شامل ہیں۔ دونوں زخمیوں کو کو بائیں کندھے پر ایک ایک گولی لگی ہے۔ جوابی کارروائی پر ایک شدت پسند بھی مارا گیا۔ ایف سی ترجمان کے مطابق کارروائی میں کالعدم بلوچ لبریشن فرنٹ کے چار ارکان کو بھی گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے خود کار ہتھیار بھی برآمد کئے گئے۔ دریں اثناء مشکے میں ایک اور کارروائی میں کے دوران کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر مارا گیا۔ ایف سی ترجمان کے مطابق ہلاک وگرفتارشدت پسند ایف ڈبلیواوکے کیمپس،عام شہریوں اور سکیورٹی فورسزپر حملوں میں ملوث تھے۔آئی جی ایف سی میجرجنرل شیرافگن نے فرنٹیئر کور بلوچستان کی کامیاب کا رروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شدت پسند اپنے مذموم مقاصد کے حصول کیلئے بدامنی پھیلا کر صوبے کے عوام کومشکلات اور عدم استحکام کرنے کے درپے ہیں۔ لیکن فرنٹےئرکور بلوچستان عوام کے تعاون سے شدت پسندوں اور دہشت گردوں کا یہ خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہونے دے گی۔