اوستہ محمد: گرمی کی شدت میں اضا فہ درجہ حرارت 49سنٹی گریڈ ریکا رڈ کیا گیا گرمی کی وجہ سے کا رو با ر متاثرگرمی کی وجہ سے بخار اور اولٹی اور دست میں اضا فہ دو بچے چار پیر سن عورت سمیت آٹھ افراد بے ہو ش پرائیو یٹ اسپتالو ں میں علاج،بازار سنسان اور ویرن نظر آرہا تھا تفصیلا ت کے مطا بق آج اوستہ محمد اور پس گر دائی میں شدید گر می درجہ حرارت 49سنٹی گریڈ ریکا رڈ کیا گیا شدید گرمی سے با زار ویر ان اور سنسان نظر آنے لگا شدید گرمی کی وجہ سے مختلف علا قوں سے دو بچے چار خواتین سمیت8 افرادبے ہو ش ، چرند پرند منہ کھولے ہانپتے نظر آنے لگے ، گرمی کی وجہ سے کارباری حضرات کو مشکل کا سامنا کرنے پڑا اسکے علاوہ اسپتا لوں میں بخار اور اولٹی اور دست کی بیماری کی شکایت زیادہ رہی ۔سیول اسپتال کے انچارج ڈاکٹر اعجاز علی لاشار ی کے مطا بق روزانہ او پی ڈی 100سے زائد ہو تا ہے اس میں دس فیصد اولٹی اور دست کی شکایت والے ہو تے ہیں جن کا علاج کیا جاتا ہے ، یہ گرمی کی وجہ سے ہے اس کے علاوہ سر کو چکرانے والی بیماری بھی ہے جن کے مریض آتے ہیں اس کی وجہ بھی گرمی ہے اسکے علاوہ سر پھرنے کی بیماری بھی ہو تی ہے اور اس کی وجہ بھی گر می ہے، اس شدید گرمی کے باوجود بجلی کی بارہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ جاری ہے ۔