اس وقت انٹرنیٹ صارفین کی بڑی اکثریت گوگل کے کروم براﺅزر کو استعمال کرتی ہے اور اگر آپ بھی ان میں شامل ہیں تو یہ ضرور محسوس ہوا ہوگا کہ بڑی تعداد میں ویب سائٹس کھولنے کی صورت میں آپ کے کمپیوٹر سست یا ہینگ ہوجاتا ہے؟
تو اس کا علاج اب گوگل نے ایک نئے ٹول کی صورت میں پیش کردیا ہے۔
گوگل نے ایک نئی کروم ایکسٹیشن متعارف کرائی ہے جو آپ کے کمپیوٹر کی رفتار کو براﺅزر پر ایسے ٹیب فریز کرکے تیز کر دے گی جسے کافی دیر سے استعمال نہ کیا گیا ہو۔
عام طور پر گوگل کروم کے مختلف ٹیبز میں جو ویب سائٹس کھلی ہوتی ہیں ان میں سے اکثر صارفین کافی دیر تک استعمال نہیں کرتے جو خاموشی سے سسٹم کی میموری پر اثرانداز ہوکر پورے کمپیوٹر کی رفتار پر اثرانداز ہوتی ہیں۔
تاہم گریٹ سسپنڈرز نامی نئی اور مفت کروم ایکسٹیشن اس مسئلے کا بہترین حل ہے جو ایسی ویب سائٹس کے ٹیبس فریز کردیتی ہے جو آپ استعمال نہ کررہے ہو اس طرح کمپیوٹر سسٹم کی رفتار پر اثرات مرتب نہیں ہوتے۔
اس ٹول کے ذریعے صارفین ایک مخصوص دورانیے کے بعد ٹیبز کو خودکار طور پر فریز کرنے کا آپشن استعمال کرسکتے ہیں یا اپنی مرضی کا وقت بھی سیٹ کرسکتے ہیں۔
سب سے اہم بات یہ ہے کہ کسی صورت میں اچانک براﺅزر بند ہونے کی صورت میں ری اسٹارٹ ہونے پر بھی فریز ٹیب اسی حالت میں برقرار رہتے ہیں اور صارف جب چاہے انہیں دوبارہ استعمال میں بھی فوری طور پر لاسکتے ہیں۔
گوگل کروم کے صارفین کے بڑے مسئلے کا حل
وقتِ اشاعت : May 21 – 2015