کوئٹہ : بلوچ نیشنل موومنٹ کی خواتین اراکین نے اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی اداروں کوباخبرکرتے ہوئے کہاہے کہ وہ بلوچ قوم کیخلاف ہونے والی سازشوں اوربربریت کوروکنے کیلئے اپناکرداراداکریں بلوچستان کے طول وعرض میںآپریشن جاری ہے پاک چائنااکنامک کوریڈورکی تکمیل کیلئے بلوچستان کے کئی علاقوں سے آبادیوں کونکال دیاگیاہے گزشتہ روزانہوں نے بی این ایم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹرمنان بلوچ کی پریس کانفرنس کوئٹہ پریس کلب میں پڑھ کرسناتے ہوئے کہاکہ بلوچستان میں قبضہ گیریت کیخلاف بلوچ قوم کی جدوجہد اورلازوال قربانیوں سے عوام بخوبی آگاہ ہے ریاست کی جانب سے فورسز کے ذریعے بلوچ قومی تحریک کودبانے کیلئے غیرانسانی اقدامات کاارتکاب کیاہے کیونکہ بلوچ سیاسی قائدین اوراقوام متحدہ ایمنسٹی انٹرنیشنل اوردیگراداروں کوامریکہ سمیت طاقت ورممالک کوحقیقت سے باخبرکرتے آرہے ہیں کسی بھی ادارے نے اپناکردارادانہیں کیاآرمی پبلک سکول پرحملے کے بعدایکشن پلان کے تحت دنیاکودکھانے کیلئے چند لوگوں کوپھانسیاں دیں اورآپریشن شروع کیاگیاحالانکہ ایمنسٹی انٹرنیشنل ان پھانسیوں پراپنے تحفظات کااظہارکیااس کے باوجود سیاسی اورعسکری قیادت نے بلوچ قوم کیخلاف بربریت جاری رکھی انہوں نے کہاکہ 14تا17مئی قلات،مستونگ،اسپلنجی،جوہان پرآپریشن کرکے لوگوں کی ناقابل شناخت لاشیں پھینکی گئی انہوں نے بتایاکہ یکم جنوری 2015سے 19مئی تک مشکے میںآپریشن کرکے بے گناہ بلوچوں کوابدی نیند سلایاگیااورسینکڑوں کی تعدادمیں لوگوں کواغواء بھی کیاگیاکیونکہ یہ تمام کاروائیاں اپیکس کمیٹیوں کے قیام کاشاخسانہ ہے یہ ترمیمات اورکمیٹیوں کامقصدمذہبی انتہاپسندوں اورطالبان جنگجوؤں سمیت مذہبی شدت پسند جماعتوں کیخلاف کارروائی کیلئے تھی لیکن یہ تنظیمیں خودفورسز کی چھتری تلے کارروائیوں میں مصروف ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان چین اکنامک کوریڈورکی تیکمیل کے نام پربلوچستان کے کئی علاقوں سے آبادیوں کونکال دیاگیاہے جس میں شاپک،ہیرونک،تجابان،کرکی،ہوشاپ،گیشکور،ڈنڈار،دشت کلانچ شامل ہے اورکئی علاقوں میں فورسز کی کارروائیوں کے سبب لوگ آئی ڈی پیزبن گئے ہیں انہوں نے کہاکہ چین جب اس خطے میں پاکستان کے اشتراک سے بلوچ وطن پرقبضہ گیری میں حصہ داربننے کاجوعمل شروع کیاتھابلوچ قائدین نے چین کوخبردارکیاتھاکہ وہ بلوچ قوم کی مرضی اورمنشاء کے بغیرایسے کسی معاہدے کاحصہ نہ بنے کیونکہ ہم اپنی قومی طاقت کی بنیادپراس عمل کیخلاف کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ہماری جدوجہدقومی تقاضوں،قومی اہمیت اورطاقت کے ساتھ منزل کی جانب گامزن ہے ہم میڈیاکے توسط سے اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی اداروں کوباخبرکرتے ہیں کہ بلوچ قوم کیخلاف ہونے والی سازشوں اوربربریت کوروکنے کیلئے اپناکرداراداکریں۔