پنجگور: پنجگور صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ کے گھر پر راکٹ حملے اور خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ تفصیلات کے مطابق نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماہ اور صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ کے چتکان میں واقع گھر پر تین راکٹ فائر کئے گئے جو گھر کے چار دیواری میں آگرے تاہم راکٹ حملوں سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا پولیس کے مطابق واقعے کے وقت صوبائی وزیر خود گھر پر موجود نہیں تھے اور حملہ آوروں نے خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ بھی کی تھی گھر کے دیگر افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے ۔دریں اثناء نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنمااور صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ میرے گھر پر حملہ بلوچی روایات کے بر خلاف ہے اس قسم کی کارروائیوں سے کسی بھی صورت خوفزدہ نہیں ہونگے عوام کی خدمت بلا خوف و خطر جاری رہے گا ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ نے گھر پر حملے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی پر امن سیاسی اور جمہوری پارٹی ہے جسے بلوچ عوام کی تائید و حمایت حاصل ہے مگر یہ عمل کچھ قوتوں کو ہضم نہیں ہورہا ہے اور وہ منفی ہتھکنڈوں سے ہمیں عوام کی خدمت سے دور رکھنا چاہتے ہیں لیکن ہم اس قسم کی کارروائیوں سے ہر گز مرعوب نہیں ہونگے اور عوام کی خدمت کا سلسلہ بلا خوف و خطر جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ بلوچ روایات میں کسی کے گھر پر حملہ اچھا عمل نہیں سمجھا جاتا ہے اور واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔