۔ — فائل فوٹو

|

وقتِ اشاعت :   May 24 – 2015

کوئٹہ : صدر پاکستان ممنون حسین کے بیٹے بم دھماکے میں بال بال بچ گئے دھماکے میں ایک بچہ سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ صدر کے بیٹے کے اسکواڈ میں شامل چار پولیس اہلکاروں سمیت 15افراد زخمی ہوگئے ، لسبیلہ کے صنعتی شہر حب کے پولیس افسر جام مندوخیل نے تین ہلاکتوں کی تصدیق کردی ، انکا کہنا ہے کہ صدر پاکستان ممنون حسین کے صاحبزادے سلمان ممنون اور ڈسٹرکٹ پولیس افسر بشیر براہوئی کا قافلہ حب شہر سے گزر رہا تھا کہ سڑک کنارے موٹر سائیکل میں نصب بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کی زد میں آکر کراچی کے چار پولیس اہلکار جو صدر مملکت کے بیٹے کے اسکواڈ کا حصہ تھے شدید زخمی ہوگئے ، دھماکے کے وقت باب بلوچستان کے قریب ہوٹل میں عوام کا ہجوم تھا چھوٹی کا دن ہونے کے باعث لوگوں کی ایک بڑی تعداد ہوٹل کے ارد گرد موجود تھی، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی جام غلام قادر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پرپولیس نے تین راہگیر جس میں ایک بچہ بھی شامل ہے کے ہلاکت کی تصدیق کی ہے ، انکا کہنا ہے کہ تینوں ہلاک ہونے والے معصوم راہگیر تھے جس میں ایک معصوم بچہ بھی شامل ہے جبکہ زخمیوں میں بھی اکثرت عام شہریوں کی ہے ، دھماکہ آئی ای ڈی کا بتایا جاتا ہے ، پولیس آفیسر کا کہنا ہے کہ دھماکہ ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا ہے اور ہدف صدر مملکت کے بیٹے یا ڈی پی او لسبیلہ تھے تاہم دونوں حملے میں محفوظ رہے ، پولیس کی بھاری نفری دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا تاکہ شوائد اکٹھے کیے جاسکے ، پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ صدرمملک کے بیٹے روزانہ یہ راستہ استعمال کرتے ہیں اور اپنے کیٹل فارم کی جانب جاتے ہیں جو حب میں واقع ہے ، دھماکے کے فوری بعد پورے شہر ی کی سیکورٹی سخت کردی گئی ہے اور صدر مملکت کے بیٹے کو بحفاظت کراچی پہنچا دیا گیا ہے ، پولیس افسران کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے ، واضح رہے کہ گزشتہ کئی عرصوں سے حب شہر میں امن و امان کا مسئلہ گھمبیر ہوتا جارہا ہے جہاں پر مزدوروں سمیت پولیس کو بھی وقتا فوقتا ٹارگٹ کیا جاتا ہے اور بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کی بھی اطلاعات موصول ہوتی ہی