|

وقتِ اشاعت :   May 24 – 2015

لاہور: پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے کو شکست دے کر سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی جب کہ مختار احمد دوسرے میچ کے بھی بہترین کھلاڑی قرارپائے اورانہوں نے  سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوین کپتان ایلٹن چگمبورا نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جسے بیٹسمینوں نے درست ثابت کردکھایا اور جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔ اوپننگ بلے بازہملٹن مساکدزا اور ووسی سبندا نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے اننگز کا آغاز کیا اور 8 اوورز میں اسکور 68 تک پہنچا دیا جس کے بعد نویں اوور میں مساکدزا شعیب ملک کی گیند پرباؤنڈری لائن کے قریب انورعلی کوکیچ دے کر پویلین لوٹ گئے، انہوں نے 32 گیندوں پر 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 39 رنز بنائے جس کے بعد سین ولیمز اور سبندا نے دوسری وکٹ پر68 رنز کی شراکت قائم کی اور مجموعی اسکور 136 تک پہنچا تو سبندا ہمت ہار گئے اور نصف سنچری سے صرف ایک رنز دوری پر پویلین لوٹ گئے۔ پاکستانی بولنگ لائن زمبابوین بیٹنگ کے سامنے بے بس دکھائی دی کپتان ایلٹن چگمبورا نے ایک ہی اوور میں محمد سمیع کو 3 چھکے لگائے جس کے بعد وہ انہی کی گیند پر احمد شہزاد کو کیچ دے بیٹھے جب کہ مقررہ اوورز کے اختتام تک زمبابوین ٹیم نے 175 رنز بنائے،سین ولیمز 58 اور چارلس کووینٹری 2 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد سمیع، شاہد آفریدی اور شعیب ملک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/05/q231.jpg http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/05/mukhtar.jpg قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے اوپنر احمد شہزاد اور مختار احمد میدان میں اترے،دونوں نے پر اعتماد اننگز کا آغاز کرتے ہوئے پہلی وکٹ کی شراکت میں 44 رنز بنائے۔احمد شہزاد 18 رنز بنا کر ویٹوری کی گیند پر آؤٹ ہوئے مختار احمد ایک چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے  40 گیندوں پر 62 اور عمر اکمل 21 گیندوں پر 30 رنز بناکر نمایاں بیٹسمین رہے جب کہ دیگر پاکستانی کھلاڑی زمبابوین بولرز کے آگے بے بس دکھائی دیئے، نعمان انور 18،شعیب ملک 7،کپتان شاہد آفریدی 7، انورعلی 2 اورمحمد رضوان 6 بناکر پویلین لوٹ گئے، آخری اوور میں  بلاول بھٹی نے ایک چھکا اورچوکا لگاکر ٹیم کو فتح سے ہمکنارکیا، بلاول 13 اورعماد وسیم 4 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/05/q132.jpg http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/05/afridi1.jpg اس موقع پر کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ خدا کا شکرگزار ہوں کہ دونوں میچز خیریت سے ہوئے  جب کہ  زمبابوے کی ٹیم نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی۔ http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/05/q325.jpg http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/05/mamnoon-nawaz1.jpg
دوسری جانب صدر ممنون حسین، وزیراعظم نوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارک باد دی جب کہ اس موقع صدر کا کہنا تھا کہ امید ہے قومی ٹیم آئندہ بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی جب کہ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ زمبابوے نے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی میں اہم کردارادا کرکے دل جیت لئے اورامید ہے کہ ٹیم کامیابی کا یہ سلسلہ آئندہ میچوں میں بھی برقرار رکھے گی۔