|

وقتِ اشاعت :   May 25 – 2015

کوئٹہ: محکمہ تعلیم بلوچستان نے صوبے بھر میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا ۔ صوبے میں تمام تعلیمی ادارے یکم جون سے 15 اگست تک بند ہوں گے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز صوبائی محکمہ تعلیم کے ترجمان کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ موسم گرما کی چھٹیوں کے حوالے سے گزشتہ روز محکمہ تعلیم کا اہم اجلاس طلب کیا گیا تھا جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ صوبے میں موسم گرما کی چھٹیوں کا آغاز یکم جون سے کیا جائے گا یکم جون سے صوبے میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے ۔