|

وقتِ اشاعت :   May 25 – 2015

نوشکی: میگاپروجیکٹ کی تکمیل دراصل استحصالی قوتوں کی تسلط کومضبوط بنانے کیلئے بلوچستان میںآپریشن تیز کردی گئی بی این پی ایسے نام نہادترقی کی قطعاََاجازت نہیں دیگی جوبلوچ قوم کی بربادی کاسبب بنے موجودہ نام نہادصوبائی حکومت بلوچ قوم کی نسل کشی اوربربادی میں برابرکاشریک ہے گزشتہ 68سالوں کی تاریخ میں بلوچ قوم کونسیت نابود کرنے اوراپنے مادروطن سے بے دخل کرنے اوریہاں کے وسائل کی لوٹ وکھسوٹ میں تسلسل پیداکرنے کیلئے ہروقت نت نئے حربے استعمال کئے گئے کبھی آپریشن کے ذریعے سے بلوچوں کوقتل وغارت گیری کانشانہ بنایاگیاکبھی انہیں اقلیت میں تبدیل کرنے کیلئے افغان مہاجرین کی بھرمارآبادکاری اورشہریت کے دستاویزات جاری کئے جارہے ہیں اب اس سلسلے میں مزیدآگے بڑھانے کیلئے میگاپروجیکٹ اورترقی کے نام پربلوچستان مظالم کاسلسلہ جاری ہے ان خیالات اظہاربی این پی نوشکی کے رہنماؤں کامریڈسروربلوچ اوردلیف کمارحرف گلے بلوچ کے سیاسی قومی اوروطنی جدوجہداورقربانیوں کوخراج تحسین پیش کرنے کیلئے ضلعی اسمبلی ہال نوشکی میں بلو چستان نیشنل پارٹی اوربلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام منعقدہ تعزیتی ریفرنس کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بی این پی نوشکی کے ضلعی صدرنذیراحمدبلوچ،بی ایس او کے مرکزی آرگنائزرجاویدبلوچ،بی این پی مرکزی میڈیاکمیٹی کے رکن غلام نبی مری،میرخورشیداحمدجمالدینی،میرعطاء اللہ مینگل،میرعبدالباقی مینگل،پی پی پی کے ثناء اللہ جمالدینی،مسلم لیگ کے حاجی محمدشیرانی،جمعیت نظریاتی کے مفتی فداالرحمن،راسکو ادبی دیوان کے چیئرمین محمداکرم مینگل،اسداللہ بلوچ،بی ایس او کے ضلعی صدرعتیق بلوچ،صاحب خان مینگل اوردیگرنے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پراسٹیج سیکرٹری کے فرائض ضلعی جنرل سیکرٹری حمیدبلوچ نے سرانجام دئیے انہوں نے پارٹی رہنماؤں کامریڈسروربلوچ اوردلیپ کمارکی ناگہانی موت کوپارٹی کیلئے ایک عظیم نقصان قراردیتے ہوئے کہاکہ رہنماؤں کی جدائی سے پارٹی دومخلص ایماندار،سچااورباکرداردوست سے محروم رہے ہیں جن کی کمی کوہمیشہ محسوس کیاجائے گاانہوں نے مرحوم رہنماؤں کے بلوچستان قومی تحریک اورپارٹی کوہرمشکل اورکھٹن وقت میں ساتھ دینے مضبوط اورمنظم بنانے کی جدوجہدکوزبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے نہایت ہی جرأت مستقل مزاجی ثابت قدمی سے وقت اورحالات کامقابلہ کرتے ہوئے قومی تحریک میں اپناقومی کرداراداکیااوروہ آخری دم تک بلوچستان کے قومی تحریک سے وابستہ رہے تمام ترظلم وجبرناانصافیوں مشکلات حالات کی خندہ پیشانی سے مقابلہ کرتے ہوئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیاانہوں نے کہاکہ نام نہادموجودہ حکمران اپنے اقتدارکوتقویت دینے اوربالادست قوتوں کے توسیع پسندانہ عزائم کوپروان چڑھانے کیلئے بلوچ قوم کیلئے مسائل اورمشکلات میںآئے روزمسائل پیداکررہے ہیں تاکہ بلوچستان کی حقیقی آوازکودبایاجاسکے انہوں نے کہاکہ آج بھی ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بلوچستان کی حقیقی عوام دست قوتوں کاراستہ روکنے کیلئے مراعات مفادات کی سیاست کوپروان چڑھاکرحقیقی سیاست کوبدنام کرنے کی کوشش کی جارہاہے انہوں نے کہاکہ بی این پی سرداراخترجان مینگل کی قیادت میں بلوچستان کیخلاف ہرسازش کوناکام بنانے کیلئے ہمہ وقت جدوجہد میں ہراول دستے کاکرداراداکرتے ہوئے عوام کے اندررہتے ہوئے جاری مظالم اورناانصافیوں کیلئے آوازبلندکرتے چلے آرہے ہیں کیونکہ سیاست کامحورومرکزعوام کی حق حکمرانی واق واختیارتسلیم کراناہے جب تک یہاں عوام کی مرضی ومنشات واق واختیارکوتسلیم نہیں کیاجائیگااس وقت تک بحران میں شدت پیداہوگی انہوں نے کہاکہ آج بھی قدرتی دولت سے مالامال خطے کے مالک دووقت کی نان شبینہ کیلئے محتاج اورروزگارکے حصول کیلئے دربدرکی ٹوکریں کھاررہے ہیں اورپینے کے صاف پانی کیلئے ترس رہے ہیں جوکہ حکمرانوں کیلئے یہاں کے عوام کے ساتھ ناانصافیوں کامنہ بولتاثبوت ہے بی این پی اپنے قومی موقف اورجدوجہد کے ذریعے سے بلوچستان کی جملہ قومی حقوق کے حصول کی خاطریہاں کے عوام کوسیاسی ونظریاتی بنیادوں پرمنظم اورمتحدکرنے کیلئے عوام کوسیاسی وجمہوری جدوجہد کی طرف گامزن کرنے کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائیں گے اورآج بی این پی یہاں کے عوام کی ارمانوں کوپایہ تکمیل پہنچانے کاواحدذریعہ اورپلیٹ فارم ہے یہاں کے عوام نے ان پارٹیوں کومستردکیاجوصرف اورصرف اقتدارکیلئے جدوجہدمیں مصروف ہے اس موقع پرکامریڈسروربلوچ کے فرزندشبروزبلوچ اوردلیپ کمارکے فرزندپردز اسٹیج میں موجود تھے۔