|

وقتِ اشاعت :   May 26 – 2015

اسلام آباد: انتخابات 2013میں دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن کے روبرو الیکشن کمشنر بلوچستان نے کمیشن کو بتایا کہ بلوچستان میں 2013ء کے انتخابات میں42 فیصد ووٹ پڑے تھے بلوچستان میں پولنگ کا نوٹفیکشن جاری ہوا تھا بیلٹ پیپر کی تعداد کی ضرورت کا تعین صوبائی الیکشن کمیشن نے کیا تھا،،سیکرٹری پرنٹنگ پریس محمد نعیم نے کمیشن کو بتابیلٹ پیپر کی چھپائی کے لیے مارکیٹ سے افرادی قوت لینے کا فیصلہ مجاز کمیٹی کی سفارش پر کیا تھا سیاسی جماعتوں کے تحفظات سامنے آنے کے بعد رپورٹ کمیشن میں جمع کروائی جا چکی ہے کمیشن نے مزید کاروائی جمعرات تک ملتوی کردی