|

وقتِ اشاعت :   May 26 – 2015

کوئٹہ :  لاکھوں کی تعداد میں افغان مہاجرین کی موجودگی میں مردم شماری کسی بھی صورت میں قبول نہیں کرینگے مہاجرین سے متعلق بلوچستان حکومت اپنی پالیسی واضح کرے جس طرح دیگر صوبوں نے اس متعلق واضح پالیسی اپنائی ہے بلوچستان میں بے گناہ ، نہتے معصوم لوگوں کا قتل عام آپریشن انسانی حقوق کی پامالی ہے بلوچستان میں عوام مزید بدحال اور پسماندہ ہوتے جا رہے ہیں پارٹی کو جدید بنیادوں پر استوار کر رہے ہیں ورکروں کی نظریاتی تربیت ، ذہنی و فکری سوچ کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے وقت و حالات ثابت کریگا کہ بی این پی ہی عوام کیلئے عملی جدوجہد کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائمقام آرگنائزر سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے ایم پی اے ہاسٹل میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پارٹی کے مرکزی میڈیا سیل کے سربراہ آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ ، ملک نصیر احمد شاہوانی ، خواتین مرکزی ڈپٹی آرگنائزر جمیلہ بلوچ ، واجہ جہانزیب بلوچ ، کوئٹہ کے ضلعی صدر اختر حسین لانگو ، غلام نبی مری ، نوشکی کے صدر نذیر احمد بلوچ ، لورالائی کے صدر سردار حق نواز بزدار ، موسیٰ خیل کے صدر سردار رحمت قیصرانی ، یونس بلوچ ، میر غلام رسول مینگل ، موسیٰ بلوچ ، سبی کے صدر حمید اللہ بلوچ ، آغا خالد شاہ دلسوز ، احمد نواز بلوچ ، ڈاکٹر علی احمد قمبرانی ، لقمان کاکڑ ، اسد شاہوانی ، سردار عمران بنگلزئی ، حاجی ابراہیم پرکانی ، حاجی فاروق شاہوانی ، ملک ابراہیم شاہوانی ، کامریڈ رحمت اللہ بلوچ ، جان محمد مینگل ، محمد ابراہیم محمد شہی ، جمال لانگو ، عزیز مری ، حبیب اللہ مری ، وڈیرہ عبدالنبی بگٹی ، کامریڈ یونس بلوچ ، رضا جان شاہی زئی ، فوزیہ بلوچ ، منورا سلطانہ سمیت دیگر موجود تھے اجلاس میں پارٹی کے مرکزی و ضلعی کابینہ کے عہدیداران ، یونٹ سیکرٹری ، ڈپٹی یونٹ سیکرٹریز نے شرکت کی مقررین نے کہا کہ چالیس لاکھ افغان مہاجرین کی موجودگی میں مردم شماری کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی جب لاکھوں کی تعداد میں مہاجرین کے نام شمار کر لئے جائیں تو یہ مقامی بلوچستانیوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہو گا بلوچستان میں اس وقت جو حالات ہیں ان بحرانی حالات میں مردم شماری کرانا ممکن نہیں کیونکہ بلوچستان میں حکمران بارہا اظہار کر چکے ہیں کہ بعض بلوچ علاقوں میں حکومتی رٹ نہیں ہے اور چالیس لاکھ افغان مہاجرین کوئٹہ سمیت بلوچستان کے پشتون علاقوں میں مقامی آبادی کا حصہ بن رہے ہیں انہوں نے جعلی شناختی کارڈز ، پاسپورٹ بھی حاصل کر کے انتخابی فہرستوں میں ناموں کا اندراج کرا چکے ہیں سابقہ خانہ شماری میں افغان مہاجرین کے گھروں کو دو دو بار شمار کیا گیا جس سے ڈھائی سو سے چار سو فیصد خانہ شماری میں اضافہ ہو رہا ہے اسی لئے اس دور کے سیکرٹری شماریات نے اس اقدام پر بے ضابطگیوں کا برملا اظہار کیا تھا بلوچستان نیشنل پارٹی ترقی پسند روشن خیال پارٹی ہے ہم حکمرانوں پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ افغان مہاجرین کی موجودگی میں مردم شماری قبول نہیں مقررین نے کہا کہ مرکزی و تین صوبائی حکومتوں کے افغان مہاجرین کے متعلق واضح پالیسی دی جا چکی ہے کہ انہیں کیمپوں تک محدود کر کے انخلاء کو یقینی بنایا جائے گا لیکن بلوچستان حکومت اس بارے میں ابھی تک کوئی پالیسی نہیں دے سکی ہے حکومت کی خاموشی معنی خیز اور بہت سے سوالات کو جنم دے رہی ہے بلوچستان کی سرکاری مشینری کو بھی غیر قانونی طور پر استعمال کیا جا رہا ہے مقررین نے کہا کہ بی این پی نے ہر دور میں نہتے معصوم بے گناہ انسانوں کے قتل و غارت گری کو نفرت کی نگاہ سے دیکھا ہے انسانیت سوز اقدامات کی مذمت کرتے آ رہی ہے اب بھی بلوچستان میں آپریشن کے ذریعے انسانی حقوق کی پامالی جاری ہو جو قابل مذمت ہے