کوئٹہ : نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے نظرانداز سیاسی کارکنوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے ترجمان میرجان بلیدی وزیر اعلیٰ کے پولیٹکل سیکرٹری خیر جان بلوچ اور پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالخالق بلوچ سے ملاقات کی اس دوران انہوں نے کارکنوں سے پارٹی کی ضلعی قیادت کی جانب سے ظلم وزیاتی قبضہ گیریت اورکرپشن کے رجحان کوپروان چڑھا نے میں ضلعی قیادت اور کارکنوں کے درمیان تنازعے کے خاتمہ میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکا جس کے بعد نظرانداز کارکنوں نے باقاعدایک اجلاس کے بعدا پنے آئندہ کالائحہ عمل طے کرتے ہوئے کہاکہ ضلع کوئٹہ کے نظرانداز کا رکن 29مئی کو پارٹی کے صوبائی کنونشن کے موقع پر سخت گیر احتجاج ریکاڈ کرائیں گے کیونکہ ضلعی کابینہ کے کمیشن خوراور کرپٹ پالیسیوں کی وجہ سے پارٹی کا گراف متاثر ہور ہاہے انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک نے حلف لیتے ہی اپنے 50کرورڑ صوابدیدی فنڈز کوبند کرکے کرپشن کے ایک باب کو بندکردیا اوراس ضمن میں پارٹی کی مرکزی قیادت سمیت وزیر اعلیٰ بلوچستان صوبے سے کرپشن کی خاتمے کیلئے عملی اور موثر اقدامات کررہے ہیں اورانکی کوششوں سے صوبے میں کرپشن میں کمی بھی ہوئی ہے صوبے میں تعلیمی ایمرجنسی کے نفاذ سے تعلیمی مسائل میں کمی اور طب کے شعبے میں اصلاحات سے عوام کوصحت کی سہولیات میسر ہوئی ہیں مگر افسوس کے پارٹی کی مرکزی قیادت اور عوام دوست پالیسیوں کا گلا خود ضلعی کابینہ گھونٹ رہی ہے اورپارٹی کے باکردار مرکزی قیادت اور پارٹی پالیسیوں پر بدنماداغ لگارہے ہیں جس کی وجہ سے پارٹی کے سیاسی ساکھ کا نقصان پہنچ رہاہے لہٰذا ان تمام حالات کو مدنظررکھ کر اور پارٹی کی سیاسی ساکھ کونقصان پہنچانے سے بچانے کی خاطر 29مئی کو صوبائی کنونشن کے دن مظاہرہ کرکے ضلعی قیادت کی کرپشن کومرکزی قیادت اور میڈیا کے سامنے آشکار کیا جائے گااس ضمن میں 28مئی کونظرانداز سیاسی کارکنوں کااجلاس بھی منعقد ہوگا جس میں مظاہر ے کے انتظامات کا جائزہ لیاجائے گا بیان کے ذریعے تمام متاثرہ کارکنوں سے مظاہرہ میں بھر پور تعداد میں شرکت کی اپیل کی گئی ہے ۔