کوئٹہ : صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے پولیس کی جانب سے 1200سے اہلکار وں کو تعینا ت کر دیا گیا گزشتہ شب سرچ آپریشن کے دوران 29مشتبہ افرادکو حراست میں لے لیا گیا انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محمد عملش ،ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کی خصوصی ہدایت پر پولیس نے کوئٹہ سٹی کے علاقے قلند رمکان گوالمنڈی ،بلوچی اسٹریٹ سمیت ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 29مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے گزشتہ چند روز شہرمیں ہونے والے واقعات کے بعد مختلف علاقوں میں پولیس ،فرنٹیئرکور اور دیگر قانون نافذکر نے والے اداروں نے سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیمو ں کے کمانڈروں اورورکروں سمیت 100سے افراد کو حراست میں لیکر ان سے اسلحہ بھی برآمدکیا ہے شہر میں سیکورٹی کو مزید موثر بنانے کیلئے سیکورٹی پلا ن کا ازسرنو جائزہ لیاگیا جس کے بعد شہریو ں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے آئی جی پولیس کی خصوصی ہدایت پر شہر میں 12سو سے زائد اہلکاروں کا تعینات کیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹا جاسکے اس کے علاوہ سادہ وردی میں اہلکار وں کو بھی تعینات کیا گیا ہے پولیس کا عملہ شہر میں چیکنگ کے عمل کو بھی جاری رکھے ہوئے ہیں کوئٹہ کے داخلی اورخارجی راستوں پر پولیس اور فرنٹیئر کور کے جوان گاڑیو ں کی چیکنگ کو یقینی بنارہے ہیں شہر میں دفعہ 144پرعملدرآمدکیلئے کالے شیشے ،اسلحہ کی نمائش اوربغیرقانونی دستاویزات اوربغیرنمبرپلیٹ کے چلنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں تاکہ قانون کی عملداری قائم ہوسکے عوام سے التما س ہے کہ وہ اپنے ارد گرد نظر رکھتے ہوئے کسی مشکوک افراد اور اشیاء کے بارے میں فوری طورپر پولیس اور ایف سی حکام کو اطلاع دیں ۔