|

وقتِ اشاعت :   May 31 – 2015

کوئٹہ :  بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل سانحہ کھڈ کوچہ میں نہتے ، معصوم ، بے گناہ انسانوں کے ٹارگٹ کلنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مستونگ واقعے کا مقصد بلوچ و پشتون عوام کو باہم دست و گریبان کرنے کے سوا کچھ نہیں ان حالات میں عوام باشعور ہونے کا ثبوت دیں تاکہ ایسے سازشوں کو ناکام بنایا جا سکے انہوں نے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے انسانیت سوز واقعات کے تدارک میں حکمران مکمل ناکام ہو چکے ہیں آئے روز امن و امان کے بہتری کے فیصد تو عوام کو گنوائے جاتے ہیں لیکن عملا حالات اس کے برعکس دکھائی دیتے ہیں اخبارات کی شہ سرخیوں میں جگہ بنانا مسائل کا حل نہیں آئے روز کے ان واقعات نے امن و امان میں بہتری کے دعوؤں کی قلعی کھل دی ہے حکمران اپنی ناکامی کا اعتراف کرنے کے بجائے فرار کے راستے تلاش کرنے میں تمام تر توانائیاں صرف کر رہے ہیں جو باعث افسوس ہے ۔