|

وقتِ اشاعت :   May 31 – 2015

کوئٹہ:  بلوچ ریپبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیر محمد بگٹی نے گزشتہ روز مستونگ میں بے گناہ پشتونوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچ علاقے میں پشتونوں کا قتل ریاست کی دو بھائی بلوچ اور پشتون کو لڑوانے کی سازش ہے جس کی ریاستی ایجنسیاں ماہر ہیں جو بھی اس ہولناک واقعہ کے پیچھے ہے بلوچ یا بلوچ قوم کا ہمدرد نہیں ہوسکتا مذکورہ واقع بلوچ و پشتونوں کو ایک دوسرے سے دست و گریباں کرنے کے سوچے سمجھے منصوبے کا حصہ ہے جو کہ بلوچ تحریک آزادی کو سبوتاژ کرنے کی فرسودہ کوشش ہے ریاست نے بلوچ تحریک کو ختم کرنے کے لیے مختلف حربے آزمائے لیکن ہر سطح پر اسے ناکامی کا سامنا رہا اور اب بلوچ سرزمین پر پشتون بھائیوں کو قتل کر کے صدیوں سے چلی آرہی بلوچ پشتون رشتوں اور بھائی چارے کو دشمنی میں بدلنے کی ریاست کی ایک ناکام کوشش ہے بلوچ ریپبلکن پارٹی اس اندوہناک واقعہ کی پرزور مذمت کرتا ہے ہم اس نازک دورمیں پشتون بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں کیونکہ ہمارا دشمن ایک ہے اور مل کر ان سازشوں کو ناکام بنا کر ہی اسے شکست دے سکیں گے۔