کوئٹہ : یونائٹیڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے کہا ہے گزشتہ رات مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں ہمارے سرمچاروں نے مخبروں اور آبادکاروں پر حملہ کیا اس کی ذمہ داری ہماری تنظیم قبول کرتی ہے یہ حملہ گذشتہ دو ہفتے پہلے ضلع مستونگ اور ضلع قلات کے علاقے جوہان ، نرموک ، تخت ، اور اسپلنجی میں فورسزکے آپریشن کے دوران بے گناہ نہتے بلوچوں کو شہید کرنے اور کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں بے گناہ بلوچوں کے خلاف فورسزکے آپریشن کے ردعمل میں کیا گیا ۔فورسز کے اہلکاروں کو بلوچ سرمچار یہ بتانا چاہتے ہیں کہ بلوچ قوم پر جتنا ظلم اور جبر کیا جائے گا۔اس کے جواب میں بلوچ سرمچار بھی اپنی کارروائیوں میں شدت لاینگے ۔ فورسزبے گناہ بلوچوں کو لاپتہ کرکے اور ان کی مسخ شدہ لاشیں پھنکنے سے بازرہے ورنہ اسی طرح کی کارروائیاں مزید ہونگی فورسزبزدلانہ وار کے بجائے بلوچ سرمچاروں سے مقابلہ کر ے اور ترجمان نے مزید کہا کہ دوسری طرف آج بھی فورسزکی جانب سے ہیلی کاپٹر وں سے بلوچ سرمچاروں پر ضلع مستونگ کے مختلف علاقوں میں شدید شیلنگ کی جس کے جواب میں بلوچ سرمچاروں نے بھی راکٹوں اور ہتھیاروں سے حملہ کیا جس میں ایک ہیلی کاپٹر کو نقصان پہنچا جو قلات کے علاقے میں گھر کر تباہ ہوگیا ۔ یو بی اے بزدل دشمن کے حملوں کا جواب شدت سے دے گی اور اسطرح کی کارروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری ہے گی۔