|

وقتِ اشاعت :   June 1 – 2015

کوئٹہ :کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں سانحہ مستونگ کے واقعے کے خلا ف حکومت و اپوزیشن سیاسی جماعتوں اور تاجر تنظیمو ں کی جانب سے مکمل شٹرڈاؤ ن ہڑتال کی گئی پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ،عوامی نیشنل پارٹی ،نیشنل پارٹی کی جانب سے سانحہ مستونگ کے واقعے پر 3روزہ سوگ کا اعلان کیا جبکہ سرکاری سطح پر بھی سوگ جاری ہے کوئٹہ میں تمام بڑی اوچھوٹی مارکیٹں بند رہیں اور ٹریفک بھی معمول سے کم رہی وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے سانحہ مستونگ پر 2جون کو آل پارٹیز کانفر نس طلب کر لی جن میں وزیر اعظم پاکستان میا ں محمد نواز شریف ،آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت ملک کی سیاسی اور مذہبی قیادت شرکت کریں گے تفصیلا ت کے مطابق جمعہ کی رات کھڈ کوچہ کے مقام پر پشین سے کراچی جانے والی2مسافر کوچوں سے مسلح افراد نے مسافر وں کو اتارا اور شنا خت کے بعد پشین ،قلعہ عبداللہ اورچمن سے تعلق رکھنے والے 20مسافروں کو پہاڑو ں کی طر ف لیجاکر لائن میں کھڑ اکرکے ان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا واقعے کی اطلاع ملتے ہیں جاں بحق افراد کی لواحقین نے کوئٹہ میں احتجاج اور میتیوں کے ہمر اہ گورنر اور وزیر اعلیٰ ہاؤ س کے سامنے دھرنا دیا جس پر اپوزیشن اور حکومت حالات کو کنٹرول کرنے کیلئے لو احقین سے مذاکرات کی اور حالات کو نارمل بنا دیا سانحہ مستونگ کے واقعے کے بعد کوئٹہ سمیت بلوچستان بھرمیں شٹرڈاؤ ن ہڑ تال کی گئی اور ہڑتال کی کال وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ،اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالو سع ،پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ،عوامی نیشنل پارٹی ،جمعیت علما ء اسلام،جمعیت نظریاتی ،انجمن تاجران نے دی تھی کوئٹہ شہر کے تمام بڑے اور چھوٹے مارکیٹیں جن میں لیاقت بازار ،پرنس روڈ، قندھاری بازار ، علمدار روڈ،مسجد روڈ،بروری روڈ ،سریاب روڈ شہبازٹاؤ ن ،عالمو چوک ،سمیت دیگر علاقوں میں مکمل شٹرڈاؤ ن ہڑتال رہی ٹریفک معمول سے کم رہی وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ نے سانحہ مستونگ پر 2 جون کو کل جماعتی کانفرنس طلب کرلی ہے سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ کانفرنس وزیراعظم سے مشاورت کے بعد طلب کی گئی ہے کانفرنس میں سانحہ مستونگ کے بعد کی صورت حال اور اقدامات پر متفقہ لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔