قلات: قلات میں جاری بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف ڈسڑکٹ کونسل قلات نے واپڈا ہاؤس کی گھیراؤ کر نے کی دھمکی دے دی۔ کیسکو کی جانب سے قلات میں جاری اٹھارہ گھنٹوں کی طویل لوڈشیڈنگ میں واضح کمی نہیں لائی گئی تو سخت ترین احتجاج کر نے پر مجبور ہونگے، واپڈا SDO اور ایکس ای این کئی مرتبہ رابطہ کرنے کے باوجود فون پر بات نہیں کرتے ، امن و امان کا مسئلہ پیدا ہو تو زمہ داری کیسکو حکام پر عائد ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار ڈسڑکٹ کونسل قلات کے چیئر مین نوابزادہ میر ببر ک خان زہری ڈپٹی چیئر مین حافظ محمد ابراہیم لہڑی نے گزشتہ روز ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ کونسل قلات کے ممبران میر منیر احمد نیچاری محمد جان عمرانی عبدالواحد پندرانی میر عبدالغفور ، محمد قاسم فاروقی سمیت دیگر سیاسی و قبائلی رہنماء بھی موجود تھے۔ ڈسڑکٹ کونسل قلات کے چیئر مین نوابزادہ میر ببر ک خان زہری اور ڈپٹی چیئر مین حافظ محمد ابراہیم لہڑی نے مزید کہا کہ کیسکو حکام قلات کے عوام کا معاشی قتل عام کر رہے ہیں صوبائی حکومت کی اس علان جس میں انہوں نے کہا کہ تھا کہ بلوچستان کی بجلی میں ساڑے چار سو میگا واٹ کا اضافہ ہو گیا ہے مگر کیسکو قلات نے اس کے بر عکس بجلی کی فراہمی میں دو گھنٹوں کی مزید کمی کر دی اور سولہ گھنٹوں کی بجائے اٹھاڑہ گھنٹوں کی طویل لوڈشیڈنگ شروع کر دی ہیں جس سے نہ صرف قلات میں زراعت تباہ ہو جائے گی بلکہ کاروبار بھی شدید متاثر ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ کیسکو کے ہاتھوں طویل لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے پہلے سے ہی سینکڑوں مزدور بے روز گا ر ہو گئے ہیں اور اب لو ڈشیڈنگ میں مزید اضافہ سے حالات زیادہ خراب ہو نگے انہوں نے کہا کہ کیسکو اہلکار اپنی چوری چھپانے کے لیئے لائن لاسزز کا بہانہ بناکر لوڈشیڈنگ کا سہارا لیتے ہیں انہوں نے کہا کہ کیسکو کی نا اہلی یا ہٹ دھرمی کی وجہ سے قلات کے شہری سراپا احتجاج بن گئے ہیں انہوں نے کیسکو حکام سے مطالبہ کیا کہ قلات میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں واضح کمی کر دے اور کیسکو کو اہلکار اپنے رویہ میں تبدیلی لائے بصورت دیگر ہم کیسکو کے دفاتر کا گھیراؤ کریں گے اور شدید احتجاج کرینگے جس کی تمام تر زمہ داری کیسکو حکام پر عائد ہو گی۔