|

وقتِ اشاعت :   June 2 – 2015

کوئٹہ: بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار) کے مرکزی کمیٹی کا اجلاس مرکزی چیئرمین اسلم بلوچ کی زیرصدارت کوئٹہ میں منعقد ہوا اجلاس میں بی ایس او (پجار)مستونگ زون کے جنرل سیکرٹری شہید منظور بلوچ کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی اور اسے شہید کو تنظیم کے پلیٹ فارم سے جمہوری و سیاسی جدوجہد پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیااجلاس میں سانحہ کھڈ کوچہ میں مسافروں کو بسوں سے اتارکر مارنے کو درندگی اور دہشت گردی کی انتہاء قرار دیتے ہوئے اس واقعہ کو بلوچ اور پشتون قوم کو آپس میں لڑانے کی ناکام کوششوں کا حصہ قرار دیا سانحہ کے بعد بلوچ اور پشتون قیادت کو سنجیدگی کا مظاہرہ اور حالات خراب ہونے سے بچانے کیلئے اقدامات اٹھانے پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا گیا کہ بلوچ اور پشتون صدیوں سے ایک ساتھ رہ رہے ہیں اور صدیوں سے قائم ان مضبوط رشتوں کو کسی صورت خراب نہیں ہونے دیں گے اجلاس میں بلوچستان یونیورسٹی میں میرٹ کی شدید پامالی اور طلباء کے ساتھ نامناسب رویہ اور لسبیلہ یونیورسٹی اوتھل میں انتظامیہ کی جانب سے طلباء کو علاقائی ،نسلی ،لسانی بنیادوں پر تقسیم اورآپس میں دست و گریبان کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی چیئرمین اسلم بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں افغان مہاجرین کی موجودگی اور حالات کی خرابی کی وجہ سے بلوچستان کے مختلف علاقوں سے ہزاروں لوگوں کی مائیگریشن کے باوجود مردم شماری کا فیصلہ کسی بلوچ کو قبول نہیں ہوگا اور بی ایس او (پجار) ایسے حالات میں مردم شماری کے فیصلے کو بلوچ قوم کے خلاف 67سالہ بلوچ دشمن پالیسیوں کا تسلسل تصور کرتی ہے جو بلوچ قوم کو اپنی سرزمین پر اقلیت میں تبدیل کرنے اور بلوچ قومی تشخص کو ختم کرنے کی ناکام کوشش تصور کرتی ہے اوراس کے خلاف بھر پور احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ترقی یافتہ قوم کو سیاسی اورعلمی قیادت جامعات اور تعلیمی ادارے فراہم کرتے ہیں اور بدقسمتی سے عرصہ د راز سے ہمارے اعلیٰ تعلیمی اداروں نے یہ فریضہ ادا کرنا چھوڑ د یا اس کے برعکس جامعات میں کرپشن میرٹ کی شدید پامالی ،محنتی و لائق طلباء کی جگہ نالائق اور سفارشی بنیادوں پر بھرتی تعیناتی کا گڑھ بنتا جارہا ہے جوکہ ناقابل برداشت عمل ہے بی ایس او پجار ایسی سازشوں اور ہتھکنڈوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیگی اجلاس نے نیشنل پارٹی کے قائدین کو کامیاب و تاریخی صوبائی کنونشن منعقد کرنے اور کہدہ محمد اکرم دشتی کو صوبائی صدر میرعبدالخالق بلوچ کو جنرل سیکرٹری اور دیگر کابیہ کے عہدیداروں ،ورکنگ کمیٹی کے ارکان کو منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔اجلاس نے حب زون کی آرگنائزنگ کمیٹی کو غیر آئینی قرار دیکر تحلیل کردیا اور موجودہ کابینہ کو ہدایت کی کہ وہ اپنی تنظیم کاری کو جاری رکھے اجلاس نے فیصلہ کیا کہ بی ایس او (پجار) مستونگ زون کے شہید جنرل سیکرٹری منظور کی یاس میں تعزیتی ریفرنس گیارہ جون کو شہید حمیو بلوچ کی برسی کی مناسبت سے تمام زونز میں تعزیتی ریفرنسز منعقد کئے جائیں گے حب ،تربت، کوئٹہ،آواران ،خاران ،کوہلو،قلات میں تعلیمی سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا رخشان ریجن میں 15سے 25اگست تک تعلیمی داخلہ مہم کے سلسلے میں پروگرامز منعقد کئے جائیں گے اجلاس میں تنظیم کو مزید فعال و منظم کرنے کیلئے دورہ کمیٹیاں تشکیل دی گئیں جس کے مطابق مکران ریجن کے دورے کیلئے مرکزی سینئر وائس چیئرمین کامریڈ عمران بلوچ ،سیکرٹری جنرل محمد جان بلوچ ،ریجنل سیکرٹری فیروز دشتی ممبر مرکزی کمیٹی ولید مجید ، جھالاوان ریجن کے لئے ریجن سیکرٹری جھالاوان حاتم بلوچ ،ریجن سیکرٹری ساراوان ظہیر بلوچ ارکان مرکزی کمیٹی حمید روف ،اسد غنی ،سمیع بلوچ ، کوہ سلمان ریجن کے لئے مرکزی چیئرمین اسلم بلوچ ارکان مرکزی کمیٹی علاؤ الدین مری ، روف قیصرانی ،ساروان ریجن کیلئے اراکین مرکزی کمیٹی عمران اسلم ،یعقوب بلوچ،حمید روف ، نادر بلوچ،رخشاں ریجن کے لئے اراکین مرکزی کمیٹی عمران اسلم ، حمید روف ، جعفر بلوچ ،نوید بلوچ ،نادر بلوچ ،کراچی کیلئے مرکزی سینئر وائس چیئرمین کامریڈ عمران بلوچ ،اراکین مرکزی کمیٹی افتخار کریم ،سمیع بلوچ ، ریجن سیکرٹری مکران فیروز دشتی جبکہ پنجاب کیلئے اراکین مرکزی کمیٹی آغا داود شاہ ،روف قیصرانی ،رسول بخش بلوچ پرمشتمل دورہ کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔