|

وقتِ اشاعت :   June 2 – 2015

کوئٹہ: بلوچ وطن موومنٹ بلوچستان انڈیپیندنس موومنٹ اور بلوچ گہار موومنٹ پر مشتمل الائنس بلوچ سالویشن فرنٹ نے اپنے جاری کئے گئے مرکزی ترجمان میں بلوچ راہشون شہید صباء دشتیاری شہید ورنا محراب جان احمد زئی شہید احمد مری طارق بلوچ شہید امتیاز بلوچ شہید رحیم دادشہید عمر بلوچ اور شہید اسلم گچکی کو یاد کرتے ہوئے کہاکہ شہداء نے آزاد و باوقار بلوچ مستقبل کے لئے اپنی جانیں داؤ پر لگاکر جدوجہد کی شہداء ہمارے آجوئی کے امام ہے ان کی تاریخ ساز کردار نہ صرف بلوچ قوم کے لئے مشعل راہ ہے بلکہ دنیا کے آزادی کے تحریکوں کے لئے بھی وہ آئیڈیل حیثیت رکھتے ہیں آزادی کی تاریخ انہیں احترام اور عقیدت کے ساتھ ہمیشہ خراج تحسین پیش کرتی رہے گی ترجمان نے کہاکہ آزادی کا حصول قربانیوں اور جدوجہد کا متقاضی ہے یہ تحفہ کے طور پر نہیں ملتی بلکہ اس کے لئے کوشش اور جدوجہد کرنا پڑتی ہے اگر بلوچ جدوجہد نہ کرتے اور ہاتھ باندھ کر خاموشی کا روزہ رکھتے تو عالمی دنیا بلوچ قوم کی تاریخی حیثیت سے نابلد ہوتے بلوچ شہداء نے اپنی کوششوں اور بے لوث قربانیوں سے بلوچ قوم کی وجود اور حیثیت کو زندہ رکھاہے اگر بلوچ قوم کے پاس قربانی دینے والے سپوت نہ ہوتے تو دنیابلوچ قوم کوریڈ انڈین کی طرح یاد کرتے ترجمان نے کہاکہ بلوچ قوم کو عالمی سرمایہ داری نظام اور ملٹی نیشنل کمپنیوں سے کوئی خطرہ نہیں کچھ بلوچ پارٹیوں کو ملٹی نیشنل کمپنیوں کا فو بیا ہوگیا ہے بلوچ قوم کا دشمن ملٹی نیشنل کمپنیاں نہیں بلکہ نو آبادیاتی قوتیں ہے جو بلوچ قوم کو اپنی نوآبادی اور غلام بناکر بلوچ وسائل پر گھات لگائے اسے لوٹ رہے ہیں بلوچ قومی جدوجہد کو طبقاتی جدوجہد سے جوڑنے اور اسے ملٹی نیشنل کمپنیوں کے مد مقابل کھڑاکرنے کی کوشش بلوچ نیشنلزم سے نابلدی ہے بلوچ قوم تحریک ایک انسان دوست تحریک ہے آج امریکہ اور دیگر قوتیں بلوچ سرزمین پر قابض نہیں بلکہ بلوچ سرزمیں پر پاکستانی وایرانی نوآبادیاتی قوتوں کا تسلط ہے بلوچ آزادی پسند بعض حلقوں کی جانب سے بلوچ قومی سوال کا رخ موڑنے کے لئے دیدہ دانستہ ابہامی موقف پھیلاکر عالمی قوتوں کو بلوچ دشمن قرار دیکر بلوچ عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکا جارہاہے ترجمان نے کہاکہ بلوچ قومی جدوجہد کے باعث آج عالمی قوتون کو احساس ہوگیا ہے کہ بلوچ قوم ریاست کا حصہ نہیں بلکہ یہ الگ منفرد اور جداگانہ شناخت رکھتے ہیں ان کی الگ سرزمیں اور قومی وحدت ہے اور ان کی آزادی کا مطالبہ جائز ہے امریکن کانگریس میں میں بلوچ قومی آزادی کی حمایت میں قرار داد لانے سے ظاہر ہوتا ہے کہ مہذب دنیا اور انٹر نیشنل کمیونٹی بلوچ قومی آزادی کے حمایت کو اپنی بین الاقوامی اور انسانی فریضہ سمجھتے ہیںآج بلوچ قوم کا مقدمہ اور مطالبہ دنیا کے سامنے ہیں جو واضح طور پر بلوچ قومی آزادی کا ہے