|

وقتِ اشاعت :   June 2 – 2015

کوئٹہ: حکومت بلوچستان کی جانب سے سانحہ مستونگ کے واقعہ کے بعد آج 2جون کو آل پارٹیز کانفرنس منعقد کی جارہی ہے جس کی وزیراعظم میاں محمدنوازشریف صدارت کرینگے پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی شرکت بھی متوقع ہے بلوچستان کی سیاسی ومذہبی جماعتوں کوآل پارٹیز میں شرکت کیلئے دعوت نامے پہنچادئیے گئے ہیں وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ پیرکی صبح اسلام آبادمیں ہونے والے اہم اجلاس میں شرکت کیلئے گئے اوراجلاس میں شرکت کے بعدوزیراعظم اوردیگررہنماؤں کوکوئٹہ میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دینے کے بعدسہ پہرواپس کوئٹہ پہنچے یاد رہے کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے سانحہ مستونگ کے بعدوزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے وزیراعظم میاں محمدنوازشریف سے ٹیلیفونک رابطے کے بعدوزیراعظم نے صوبے میں امن وامان کے حوالے سے اے پی سی بلانے کی ہدایت کی جس پروزیراعلیٰ بلوچستان نے صوبائی حکومت میں شامل اتحادی اوراپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کے بعد2جون کوگورنرہاؤس کوئٹہ میںآل پارٹیز کانفرنس منعقدکرنے کااعلان کیاجس کی صدارت وزیراعظم میاں محمدنوازشریف جبکہ پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی شرکت بھی متوقع ہے وزیراعلیٰ بلوچستان نے صوبے کی تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کواے پی سی میں شرکت کیلئے دعوت نامے دے دئیے ہیں اے پی سی میں پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمودخان اچکزئی،نیشنل پارٹی کے مرکزی صدروسینیٹرمیرحاصل خان بزنجو ،پاکستان مسلم لیگ(ن)مرکزی نائب صدرسرداریعقوب خان ناصرکے علاوہ دیگرمرکزی وصوبائی قائدین بھی شرکت کرینگے تاکہ سانحہ مستونگ کے بعدبلوچستان میں بگڑتی ہوئی امن وامان کی صورتحال پرقابوپانے اورمستقبل میں اس قسم کے واقعات کاتدارک کرنے کیلئے سیاسی مذہبی اورعسکری قیادت مل کرکوئی متفقہ لائحہ عمل طے کرسکے۔