کوئٹہ : بی این پی عوامی نے گورنرہاوس کوئٹہ میں آل پارٹیز کانفرنس کے اجلاس میں شرکت نہیں کی تفصیلات کیمطابق منگل کو گورنر ہاوس میں وزیر اعظم میاں نوا ز شریف کی صدار ت میں آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں مختلف سیاسی جماعتوں نے شرکت کی تاہم بی این پی عوامی نے اجلاس میں شرکت نہیں کی جب اس سلسلے میں بی این عوامی کی مرکزی قیادت سے ٹیلی فون پر رابطہ قائم کیا گیا تو بتایا گیا کہ بی این پی عوامی کو گورنر ہاوس کوئٹہ میں آل پارٹیز کانفر نس میں شرکت دعوت نہیں دی گئی لگتا ہے صوبائی حکومت بی این عوامی سے خوف زدہ اور گورنر ہاوس اور وزیر اعلیٰ ہاوس کے دروازے ہم پر بند ہے