کوئٹہ: فرنٹیئرکوربلوچستان کی حب میں خفیہ اطلاع پرکالعدم تنظیم بی ایل اے کے دہشتگردوں کیخلاف کارروائی، کارروائی کے دوران شدیدفائرنگ کے تبادلے میں بی ایل اے کے کمانڈرصورت جان سمیت 02دہشتگرد گرفتار۔جبکہ گوادر کے علاقے پسنی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بی ایل ایف کے انتہائی مطلوب 02 دہشتگرد خودکار ہتھیار سمیت گرفتار۔تفصیلات کے مطابق فرنٹیئرکوربلوچستان نے حب میں خفیہ اطلاع پرکالعدم تنظیم بی ایل اے کے دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کی۔کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کے کمانڈرصورت جان مری عرف منشی سمیت 02دہشتگردوں کو گرفتارکرلیا، گرفتار دہشتگرد24مئی 2015کوحب میں صدرپاکستان کے صاحبزادے کے قافلے پرحملے کے ماسٹر مائنڈ ہیں۔اس کے علاوہ نومبر2014کو حب ہی میں اٹک سیمنٹ فیکٹری کے قریب 08بے گناہ مزدوروں کے قتلِ عام اور 2007میں چائنیزورکروں کی بس پرحملے کا منصوبہ سازہیں جس میں 35افراد جاں بحق ہوئے تھے۔واضح رہے کہ صورت مری حب اور لسبیلہ میں کالعدم تنظیم بی ایل اے کا نتہائی اہم کمانڈر ہے جو بے گناہ شہریوں اورپولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ اورسکیورٹی فورسزپر حملوں میں بھی ملوث ہے۔دوسری کارروائی میں ایف سی نے گوادرکے علاقے پسنی میں خفیہ اطلاع پربی ایل ایف کے انتہائی مطلوب 02دہشتگردوں کو گرفتارکرلیا،گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے خودکار ہتھیار اور ہینڈ گرینیڈ برآمدکرلیئے۔گرفتار دہشتگردوں سے مزید تفتیش جاری ہے اور توقع کی جاتی ہے کہ مذکورہ دہشتگردوں کے باقی ساتھی بھی جلدقانون کے شکنجے میں جکڑے جائیں گے۔آئی جی ایف سی میجرجنرل شیرافگن نے فرنٹیئر کور بلوچستان کی کامیاب کا رروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد کے حصول کیلئے بدامنی پھیلا کر صوبے کے عوام کومشکلات اور عدم استحکام پیداکرنے کے درپے ہیں لیکن فرنٹےئرکور بلوچستان عوام کے تعاون سے شدت پسندوں اور دہشت گردوں کا یہ خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہونے دے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردوں اور سہولت کاروں کیخلاف ٹارگٹڈآپریشن بلاتفریق جاری رہے گی۔