کوئٹہ: ضلع قلات و مستونگ میں سیکیورٹی فورسزکا آپریشن،ایف سی کے مطابق آپریشن میں تین عسکریت پسند ہلاک اور بڑی تعداد میں دھماکہ خیزمواد برآمدکرلیا آپریشن کے دوران عسکریت پسندوں کے ایک کیمپ سمیت متعدد گاڑیاں تباہ ہوگئی، آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹروں نے بھی حصہ لیاجبکہ بسیمہ سے دوافراد کی لاشیں برآمد کر لی گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ اور قلات میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن ، ایف سی کے مطابق آپریشن میں 3عسکریت پسند ہلاک کئے جبکہ عسکریت پسندوں کا ایک کیمپ سمیت متعدد گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں۔ سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ہیلی کاپٹرز نے بھی حصہ لیانجی ٹی وی کے مطابق آپریشن میں 8ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیا قلات مستونگ آپریشن کا فیصلہ سانحہ مستونگ کے بعد کیا گیا آمدہ اطلاعات کے مطابق قلات اور مستونگ کے علاقے میں آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔دوسری جانب ضلع واشک کے علاقے بسیمہ سے دو افراد کی لاشیں برآمد کر لی گئیں ذرائع کے مطابق دونوں افراد گزشتہ روز سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں مارے گئے تھے جن کی شناخت غفاراور رؤف کے نام سے ہوئی ہے۔