کوئٹہ: بلوچ نیشنل موؤمنٹ کے مرکزی ترجمان نے بابا مری کی قومی خدمات پر انھیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ 10 جون کو بابا سردار خیر بخش مری کو قوم سے بچھڑئے ایک سال پوار ہو گا،مگرآپ ہر بلوچ کے دل میں زندہ و پائندہ ہیں ، آپ کی تعلیمات ،گراں قدرقومی خدمات تاریخ کا اٹوٹ انگ ہیں،مرکزی ترجمان نے کہا کہ آپ کی لازوال قربانیاں اور علمی فکر و نظریہ آج بلوچ جہد آزادی کے کارکنوں و لیڈروں کے لیے مشعل راہ ہیں ،بابا مری کی نیشنلزم کے فکر و فلسفہ نے موجودہ قومی آزادی کی جہد میں نئی روح پھونک دی اورآپ کی علمی تعلیمات آج ہر انقلابی کے لیے درس گاہ کی حیثیت رکھتے ہیں،آپ اس جہد کو جاری رکھنے اور نئی جہت دینے کے خالق ہیں ۔بلوچ نیشنل موؤمنٹ بابا مری کو انکی پہلی برسی پر سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے آزادی کے کٹھن سفر میں کبھی بھی پیٹھ نہیں دکھایا اور ہمیشہ نوجوانوں کے لیے ایک اُستاد کا کردار ادا کرتے رہے،جسمانی طور پر بے شک آج آپ ہم میں نہیں ہیں لیکن آپ کی انقلابی فکر،نظریہ،تعلیمات آج بلوچ قوم سمیت دنیا کے ہر انقلابی کے لیے اثاثہ ہیں۔