|

وقتِ اشاعت :   June 10 – 2015

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ڈپٹی آرگنائزر سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے سینٹ میں شاہ نورانی و دیگر ملحقہ علاقوں میں سیلابی ریلے سے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مذمتی قرارداد پیش کی جو متفقہ طور پر منظور کر لی گئی قراراد میں متاثرہ علاقوں کے متاثرین کو مرکزی حکومت فوری امداد اور متاثرین کو معاوضہ دیا جائے شاہ نورانی و اس سے ملحقہ علاقوں میں ترقیاتی کاموں بھی شروع کرائے جائیں ان علاقوں میں قحط سالی ، وباء امراض کے روک تھام کیلئے اقدامات کئے جائیں پانی کی قلت کے خاتمے کیلئے ڈیم بھی تعمیر کرایا جائے تاکہ عوام کو پانی کی ترسیل میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور وہ بہتر انداز میں عوام کو بنیادی سہولیات میسر آ سکیں اس طرح کے روک تھام کیلئے اقدامات کئے جائیں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ژالہ باری سے ہونے والے نقصانات اور قدرتی آفات ، تباہ کاریوں سے بچنے کیلئے خاطر خواہ اقدامات کئے جائیں تاکہ ایسے قدرتی آفات سے کسی حد تک بچا جا سکے عوام کو زیادہ نقصانات کا سامنا نہ کرنا پڑے انہوں نے کہا کہ شاہ نورانی و ملحقہ علاقوں میں سیلابی ریلے سے جو نقصانات ہوئے ہیں ان کے ازالے کیلئے معاوضہ ، سہولیات فراہمی جائے قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی مرکزی حکومت پر زور دیا کہ وہ پسماندہ اور سیلاب سے تباہ حال علاقوں پر اپنی توجہ مرکوز رکھے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کی جا سکے