|

وقتِ اشاعت :   June 10 – 2015

کوئٹہ: ضلع خضدار کا سال 2015-2016کا بجٹ پیش کردیا گیا بجٹ کاحجم ایک ارب سترلاکھ روپے مختص کیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ کونسل ہاؤس نے متفقہ طور پر بجٹ منظور کرلیا ۔ ڈسٹرکٹ کونسل خضدار کا اجلاس زیر صدارت اسپیکر عبدالحمید بلوچ منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ کونسل خضدار کے چیئرمین آغا شکیل احمد درانی، ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبر سردار علی محمد قلندرانی ۔ مولانا عبد الصبور مینگل ۔ میر جمعہ خان شکرانی ۔ جلیل احمد جلالی ۔ نذیراحمد ۔ عبدالطیف عمرانی مولانا عبداللہ سمالانی و دیگر ممبران نے شرکت کی ۔ اجلاس کارسمی آغاز اسپیکر ڈسٹرکٹ کونسل خضدار عبدالحمید بلوچ نے کیا ۔ اجلاس میں باقاعدہ طور پر ڈسٹرکٹ کونسل خضدار کے چیئرمین آغا شکیل احمد درانی نے سال 2015-2016کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کہاکہ ۔ بجٹ کا مکمل ہجم ایک ارب سترلاکھ روپے رکھا گیاہے ۔ جن میں صحت کے لئے دس کروڑ روپے ۔ تعلیم کے لئے دس کروڑ روپے ۔ تعمیر بلیک ٹاپ روڈ مختلف علاقہ جات ضلع خضدار پندرہ کروڑ روپے۔ تعمیر واٹر سپلائی مختلف علاقہ جات ضلع خضدار پندرہ کروڑ روپے۔ تعمیر دفترز تمام یونین کونسلز چھ کروڑ روپے۔ خرید گی گاڑی چیئرمین ضلع کونسل ایک کروڑ روپے بیس لاکھ روپے ۔لوکل بور ضلع خضدار مختلف علاقہ جات دو کروڑ روپے ۔پی سی سی اسٹریٹ ضلع خضدار مختلف علاقہ جات کے لئے پندرہ کروڑ روپے۔ تعمیر نالیاں ضلع خضدار مختلف علاقہ جات دس کروڑ روپے۔ تعمیر حفاظتی بندات ضلع خضدار سولہ کروڑ روپے۔ مرمت ضلع کونسل آفس بلڈنگ پچاس لاکھ روپے پیش کیا گیا ۔ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمد درانی نے ڈسٹرکٹ کونسل اجلاس کو بتایا کہ تنخواہوں کی مد میں آئندہ سال 2015-2016کے لئے دو کروڑ رپچاس لاکھ تیس ہزار چار سو اٹھارہ روپے رکھے گئے ہیں ۔ جو گزشتہ سال کے بجٹ سے پندرہ فیصد سے زیادہ ہے ۔دیگر غیر ترقیاتی اخراجات کے لئے صوبائی گورنمنٹ سے پچیس کروڑ ستر لاکھ روپے ڈیمانڈ کیا گیا ہے ۔ اجلاس میں سال 2015-2016کے بجٹ کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا ۔ ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمد درانی نے کہاکہ ڈسٹرکٹ کونسل خضدار کے تمام معزز ممبران کی مشاورت سے فیصلے کئے جائیں گے ۔ اور تمام ممبران کو ساتھ لیکر چلیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ کوشش ہوگی کہ ضلع کے مسائل کے حل کے لئے زیادہ سے زیادہ فنڈز حاصل کرنے کی کوشش کی جائیگی ۔